
Wattan Daily
February 26, 2025 at 05:27 PM
*⚠️اپنی تنہائیوں کو پاک کریں اور نیکیوں کو ضائع ہونے سے بچائیں ❗*
💐حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :
*’’ میں اپنی امت کے ان افراد کو ضرور پہچان لوں گا جو قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں جیسی سفید ( روشن ) نیکیاں لے کر حاضر ہوں گے تو اللہ عزوجل ان ( نیکیوں کو ) بکھرے ہوئے غبار میں تبدیل کر دے گا ۔‘‘*
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :
اللہ کے رسول ❗ *ان کی* *صفات* *بیان فرما دیجیے* ۔ ان ( کی خرابیوں ) کو ہمارے لیے واضح کر دیجیے ۔ ایسا نہ ہو کہ ہم ان میں شامل ہو جائیں اور ہمیں پتہ بھی نہ چلے - آپ نے فرمایا :
*’’ وہ تمھارے بھائی ہیں اور تمھاری جنس سے ہیں ، اور رات کی عبادت کا حصہ حاصل کرتے ہیں جس طرح تم کرتے ہو ۔ لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ انھیں جب تنہائی میں اللہ کے حرام کردہ گناہوں کا موقع ملتا ہے تو ان کا ارتکاب کر لیتے ہیں ۔‘‘*
سُنن ابن ماجه#4245
😢
1