Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
February 5, 2025 at 11:21 AM
💥 *جتنا گھٹن زدہ ، سخت اور پابندیوں میں جکڑا ماحول ہوگا ، اتنا ہی معصوم ذہنوں کا باہر کسی میٹھے و شیریں لہجے پر بھروسہ کرنا آسان ہوتا جائے* *گا* ۔ سختی ڈراتی نہیں ہے ، *یہ اکثر باغی کردیتی ہے* اور بغاوت بڑی بڑی عقلوں پر پردہ ڈال دیتی ہے ۔۔۔ *ایک ایسی ضد کو جنم دیتی ہے جو اپنے پیچھے کچھ نہیں چھوڑتی ۔ رشتے ، مان، نہ عزت کا خیال ۔۔۔* *گھر سے محبت نہ ملے تو باہر والی محبت بہت پرکشش لگتی ہے ۔۔۔* وہی بات خوبصورت پیکنگ میں بدصورت اور مضر صحت چیز! *اس لیے براہ کرم! آپ والد ہیں یا بھائی ہیں ۔۔۔ اپنے گھر کی بچیوں سے دوستانہ رویہ رکھیے ۔* بہنوں سے شفقت اور محبت والا تعلق بنائیے ۔ ایسا تعلق جس میں بہنیں آپ کے نام سے تھرتھر کانپنے کی بجائے دنیا کو آپ کا نام لے کر ڈرانے والی بنیں ۔ ان کو اعتماد دیجئیے ، حوصلہ افزائی *کیجئیے تاکہ ان کے لیے دنیا کے ساتھ سر اٹھا کر چلنا* *آسان ہو ۔* نرمی اور حکمت کے ساتھ انہیں اپنا ہر اصول و قانون سمجھائیے ، ان کے حق میں ہر اچھا برا ، جائز ناجائز ۔۔۔ یقین جانیے! آپ کے کرخت لہجے و چہرے کی بجائے مسکراتا چہرہ و نرم لہجہ دیکھ کر ان کے پاس آپ کی بات ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا ۔ آپ کو دیکھ کر کونوں کھدروں میں چھپا جارہا ہے تو اسے اپنا رعب و دبدبہ سمجھ کر فخر کرنے کی بجائے *اپنا رویہ اتنا بہترین بنائیں کہ سارا دن آپ کے آنے کا بے صبری سے انتظار کیا* *جائے تاکہ یہ چہرے آپ سے اپنی اور اپنی دنیا کی ہر بات ، بلا خوف و خطر شئیر کر* *سکیں* ۔ انتخاب،، عابد چوہدری https://whatsapp.com/channel/0029VaDWiPy8fewpWGwsap0c ➖♻️➖ ▪️ *بچوں کی اچھی تربیت کیلئے اس پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر* کے *کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیی* *▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں* ➖♻️➖
👍 ❤️ 💯 🌹 💐 😢 ♥️ ❤‍🩹 🎉 218

Comments