Iqbal | GWI | AI Marketing
February 18, 2025 at 05:19 PM
علی قیصرانی کی پوسٹ ۔۔۔ میں پیسے کی حقیقت کو اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ میں نے اپنے قیمتی اثاثے بیچتے اور قرض چکاتے ہوئے دو سال گزارے ہیں۔ وہ گاڑی، جسے میں نے پانچ سال تک ایک ایک روپیہ بچا کر خریدا تھا، جب بیچنے کا وقت آیا تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ اسی طرح وہ پلاٹ بھی جو میں نے اپنے محکمے سے ایڈوانس لے کر خریدا تھا، اس کی فروخت کتنی تکلیف دہ تھی میں جانتا ہوں۔ آج میں اسی مقام پر کھڑا ہوں جہاں سے میری زندگی کا آغاز ہوا تھا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں کئی طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے سرخرو ہوا ہوں۔
اسی لیے مجھے تکلیف ہوتی ہے جب لوگ نوجوانوں کو دس، پندرہ یا سو ڈالرز ماہانہ فیس لیکر انہیں سیکھنے کے نام پر جوا کھیلنے کی لت میں مبتلا کرتے ہیں۔ یہ کوئی حقیقی تجارت یا کاروبار نہیں ہے، نہ ہی یہ کسی صنعت کے شیئرز ہیں جنہیں خرید کر آپ مالک بن سکتے ہیں۔ یہ جو کرپٹو کرنسی کا جوا ہے، اس میں صرف آپ کا پیسہ ہی نہیں چھینا جاتا، بلکہ آپ کی محنت اور صلاحیتیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔ ایک ٹریڈر، جو دو یا تین سال تک اس میں مصروف رہتا ہے، وہ کسی اور کام کے قابل نہیں رہتا۔
اگر آپ ہر نوجوان کو اس کرپٹو کرنسی کے پیچھے لگا دیں گے، جس کی کامیابی کا تناسب سو میں صرف ایک فیصد ہے، تو آپ دراصل ان کی زندگیوں کو برباد کر رہے ہیں۔ سو میں سے صرف ایک شخص ہو سکتا ہے جو مسلسل دو تین سال سے ٹریڈنگ کر رہا ہو اور کما رہا ہو، اور وہ بھی کسی دوسرے کی قیمت پر۔ یہ پیسہ کبھی بھی خود بخود پیدا نہیں ہوتا آپ کی کمائی کسی اور کا نقصان ہے۔ سارا دن نوجوان سکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں، کینڈل کی حرکتوں کا انتظار کرتے ہیں کینڈل اوپر جارہا ہے کینڈل نیچے جارہا ہے اور وہ دعائیں مانگ رہا ہے۔ یہ سب کچھ کیا ہے ایک انسان کو مفلوج کرنے والی بات ہے۔ اقبال کا نوجوان جس نے چاند پر کمند ڈالنی تھی، وہ بٹ کوائن پر کمند ڈال رہا ہے۔
اگر آپ نوجوانوں کو ایسی چیزوں کے پیچھے لگا رہے ہیں، تو آپ دراصل معاشرے کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔ خدارا اپنی دس، پندرہ اور سو ڈالرز کے فیس کے پیچھے نوجوانوں کی زندگیاں نہ تباہ کریں۔ ایک ہمارے قومی گرو اس کرپٹو میں قرآنی آیات کا حوالہ دیکر لوگوں کو اس سٹے کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ مقصد کچھ بھی!!!
صرف اپنے پیسے بنانے کی چکر میں اس حد تک چلے گئے ہیں
😢
1