عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور
February 19, 2025 at 02:34 PM
*پندرہ روزہ ختم نبوت کورس چناب نگرمیں شریک حضرات کا دوسرا پرچہ* 8فروری سے شروع ہونے والا کورس اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے۔متعین نصاب کے دو حصے مکمل ہوچکے ہیں۔دوسرے حصہ کے پڑھنے کے بعد آج بروز بدھ شرکاء کا تحریری امتحان ہوا جس میں پڑھے گئے نصاب میں سے 10سوالات دئیے گئے جن میں سے 5 کا کرنا لازمی تھا۔ *الحمدلله شرکاء نے خوب دلجمعی اور بھر پور تیاری کے ساتھ پرچہ حل کیا۔* آخر وقت تک شرکاء لکھتے رہے ۔نگرانی کرنے والے حضرات میں مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا غلام رسول دین پور، مولانا عبدالحکیم نعمانی،مولانا محمد وسیم اسلم ،مولانا الیاس الرحمن،مولانا اصغر،مولانا وقاص،مولانا شیر عالم،مولاناعتیق الرحمن سیف ودیگر اساتذہ شامل ہیں۔ *کورس کا اختتام 25فروری بروز منگل کی صبح کو ہوگا جس میں ملک بھر کی مذہبی قیادت اپنے دست مبارک سے شرکاء کو اسناد وکتب دیں گے۔* الله تعالی سے دعا ہے کہ اس کورس کی برکت سے ملک بھر میں عقیدہ ختم نبوت کا پرچار ہو اور قادیانیت کو ہدایت نصیب ہو۔ *جاری کردہ۔عالمی مجلسِ تحفظ ختم نبوت پاکستان*
❤️ 👍 2

Comments