عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور
February 20, 2025 at 01:56 PM
*صحابہؓ واہل بیت کرامؓ سےاکابرین مجلس تحفظ ختمِ نبوت کی لازوال محبت* *ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ* بانیانِ مجلس تحفظ ِختم نبوت اول تا ایں وقت امیر شریعت *سید عطا الله شاہ بخاریؒ* ، حضرت مولانا *محمد علی جالندھریؒ* ، حضرت مولانا *لال حسین اخترؒ* ، فاتح قادیان حضرت مولانا *محمد حیاتؒ* ، حضرت مولانا *قاضی احسان احمد شجاع آبادیؒ* ، حضرت مولانا *یوسف بنوریؒ* ، خواجہ خواجگان حضرت مولانا *خواجہ خان محمدؒ* ، حضرت مولانا *عبدالمجید لدھیانویؒ* ،حضرت مولانا *عبدالرزاق اسکندرؒ* ،حضرت مولانا سید *نفیس الحسینی* شاہؒ،حضرت *مولانا عبداللهؒ رحمت الله علیہ* اور حضرت پیر *محمد ناصر الدین خاکوانی دامت برکاتہم العالیہ* ہوں،یا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اراکین شوریٰ و مبلغین حضرات کی تقاریر ہوں یا تحاریر، ان میں آپ تمام کے تمام حضرات کو *صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین* کا سچا عاشق و صادق پائیں گے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کے دستور میں بھی درج ہے کہ یہ *جماعت تبلیغِ دین اور اشاعت اسلام* کا کام کرے گی۔ جس پر روز اول سے اب تک عمل جاری وساری ہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے اکابرین کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ مجلس کے حضرات نے صحابہ کرامؓ کی سیرت پر ایسی کتب جو نایاب تھیں اور عنقاء ہوچکی تھیں ان کو تلاش کر کے نئی کمپوزنگ و طباعت کے ساتھ *50 50 ہزار* نسخوں تک شائع کیا تاکہ امت مسلمہ تک صحابہ کرامؓ کی پاکیزہ سیرت و کردار پہنچے اور امت مسلمہ صحابہؓ واہل بیت عظامؓ کی سیرت کو اپنائیں۔جس کی مثال *’’ سیرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا‘‘* نامی کتاب ہے جو کئی ایڈیشنوں میں پہلے بھی شائع ہو چکی ہے اب بھی شائع ہورہی ہے۔اسی طرح حال ہی میں ایک اور کتاب جس کا ٹائٹل آپ حضرات کے سامنے ہے ۔۔ *’’خلفائے راشدین اور اہل بیت کرام کے باہمی تعلقات‘‘* ۔۔۔ یہ وہ کتاب ہے جسے علامہ زمخشریؒ نے تالیف کیا پھر اس کا ترجمہ اردو میں ہوا لیکن تحقیق و تخریج کے بغیر۔جس پر مترجم نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا کہ میں اس کی تحقیق و تخریج نہ کر سکا لیکن اللہ تعالی نےمجلسِ تحفظِ ختم نبوت کو یہ سعادت بخشی کہ مجلس نے اس نئے ایڈیشن کی تخریج بھی اپنی کوشش وبساط کے مطابق کر دی۔الحمدللہ علی ذالک۔۔۔ *تاریخ کے اوراق پر ایسے واقعات بھی درج ہیں کہ کئی لوگوں نے بڑے حضرات کی کتابوں کو دوبارہ وجود دیا لیکن ان بڑے حضرات کے وہ اقوال جن سے ان چھوٹے لوگوں کے نظریات پر زد پڑتی تھی ان کو نئے ایڈیشنوں سے اڑا دیا۔طرفہ تماشہ یہ کہ ایسی بڑی خیانت اور واردات پر کبھی شرمندہ بھی نہیں دیکھے گئے افسوس صد افسوس۔۔۔* بہر حال مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جو کتاب بھی دوبارہ شائع کی اس کے اندر کوئی *رد و بدل نہیں کی اور نہ ہی عبارات کو حذف کیا ۔* ان شاءالله آپ اس کتاب کو پڑھیں گے تو معلوم ہوگا کہ صحابہ کرامؓ واہل بیت کے درمیان کیسے شاندار تعلقات تھے۔ ان محبت وپیار کے رشتوں کے مطالعہ کرنے اور معلومات کے اضافہ پر اکابرین کی محنتوں پر داد دیں گے۔ اس نایاب واہم کتاب کے شائع کرنے میں جن دو شخصیات نے اپنا بھرپور کردار وحصہ ملایا اگر ان کا ذکر خیر نہ کیا جائے تو یہ خلافِ انصاف ہوگا۔ *پہلی عبقری شخصیت میرے محسن ومربی حضرت مولانا الله وسایا صاحب ہیں۔* جن کی صحابہؓ واہل بیتؓ سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس کا اندازہ اسی سے لگا لیجئے کہ عرصہ قبل حضرت رائے پوریؒ کی سوانح وملفوظات *’’ حیات طیبہ‘‘* کا مطالعہ کرتے ہوئے اس کتاب *’’ الموافقہ بین اھل البیت والصحابہ‘‘* (یعنی صحابہؓ واہل بیت کرامؓ کے باہمی تعلقات )کا ذکر آیا اسی وقت حضرت نے اس کتاب کو تلاش کرنے کا حکم فرمایا۔جس کو انٹرنیٹ کی دنیا سے تلاش کیا گیا۔جس کا بعد میں اردو ترجمہ بھی مل گیا جس پر حضرت نے خواہش کا اظہار فرمایا کہ کاش یہ کتاب دوبارہ شائع ہوجائے۔اس فکر کا نتیجہ ہے کہ وہ کتاب آپ کے سامنے ہے۔دوسری شخصیت مجلس کے شعبہ نشرواشاعت کے ناظم مولانا عزیز الرحمن ثانی ہیں جنہوں نے مجلس کے مکتبہ کو اس جیسی کتابوں سے کبھی خالی نہیں ہونے دیا۔ایک ایڈیشن کے ختم ہونے پر دوسرا ایڈیشن پریس میں ہوتا ہے۔ان دو شخصیات کے باہمی مشورہ ہی کی بدولت مجلس کے مکتبہ کو عروج ملا ہے۔الحمد لله علی حال۔۔۔ مجلس ختم نبوت ملتان کے مبلغ مولانا محمد وسیم اسلم صاحب بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس عظیم کتاب کی تخریج میں اپنا حصہ شامل کیا۔ *الله تعالی اس کتاب کے ذریعہ امت مسلمہ کے دلوں میں صحابہؓ واہل بیت کرامؓ کی عظمت وشان اور ان کی محبتوں کو مزید بڑھائیں۔کل قیامت کے دن بھی انہیں حضرات کا ساتھ نصیب فرمائیں۔آمین* ! *صفحات:120* *قیمت:صرف 100* *محتاج دعا۔۔عتیق الرحمن سیف:دفترختم نبوت ملتان* 03447121967

Comments