عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور
February 24, 2025 at 02:18 PM
*جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے استاد حدیث کی ختم نبوت کورس جناب نگر میں تشریف آوری* حضرت بنوری کے گھرانے کے چشم و چراغ حضرت مولانا احمد بنوری صاحب دامت برکاتہم عالیہ کراچی سے مرکز ختم نبوت چناب نگر میں تشریف لائے اور شرکائے کورس سے خطاب فرمایا۔ حضرت کی آمد پر مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنماحضرت مولانا عزیز الرحمن ثانی صاحب، حضرت مولانا عنایت الله صاحب مبلغ کوئٹہ، حضرت مولانا اصغر صاحب، قاری عبید الرحمن صاحب، ودیگر حضرات نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعدازاں حضرت شرکائے کورس کو خطاب کرنے کے لیے مسجد میں تشریف لائے جہاں مجلس تحفظ ختم نبوت کے روح رواں شاہین ختم نبوت حضرت مولانا الله وسایا صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے مہمان گرامی کا تعارف کرایا اور اس کے بعد حضرت نے شرکائے کورس کو سبق پڑھایا۔ عتیق الرحمن سیف دفتر ختمِ نبوت ملتان *جاری کردہ: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان*

Comments