
pirandihati
February 11, 2025 at 02:03 PM
اسلام علیکم
الایچی خرد:
لاطینی/نباتاتی نام ELETTARIA CARDAMOMUM MATON
مشہور عام چیز ہے۔ چھلکا بے اثر ہوتا ہے۔ بوقت ضرورت چھلکا اتارکر دانے استعمال کر یں۔۔
رنگ: چھلکا سفید سبزی مائل اور دانه سياه
ذائقه: ٹھنڈا،خوشبودار اورلطیف ۔
مزاج: گرم خشک
مقدار خوراك: نصف گرام سے ایک گرام تک
مقام پیدائش: مالابار، مدورا، میسور، گورگ، ٹرانکور(جنوبی ہند) اور لنکا
مصلح: طبا شير سفيد
افعال و استعمال: مقوی معدہ ، ملطف اور مطیب دہن بھی ہے۔ ریاح کوتحلیل کرتی ہے ، دل اور معدہ کوتقویت دیتی ہے، منہ اور پسینے کوخوشبودارکرتی ہے ۔ پیسں کر سونگھنا چھینک لا تا ہے اور درد سر ریحی اور مرگی کو فائدہ دیتا ہے ۔متلی ،ابکائی اور قے کودفع کرتی ہے۔ معدہ کے درد ریاحی کوتسکین دیتی ہے ۔اسہال کو روکتی ہے ۔ گلاب میں جوش دے۔ کر ہمراہ سکنجین کے پلا نا درد جگر اورجگر کے سدہ کے لئے مفید ہے۔
کیمیائی تجزیه: لطیف روغن جس کی خاص خوشبو ہے۔ فکسڈ آئل۔