Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
February 3, 2025 at 01:15 PM
03 فروری 2025 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
ٹکرز
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہریوں کے لیے اہم اقدام
کراچی: کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری
کراچی: واٹر کارپوریشن نے خصوصی رعایتی پالیسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی،
کراچی: ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے رعایتی اسکیم کی مدت میں اضافہ،
کراچی: رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کے لیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کیا گیا،
کراچی: رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، میئر کراچی
کراچی: پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا، میئر کراچی
کراچی: شہریوں سے درخواست ہے کہ اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کے بقایاجات بروقت ادا کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی: واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں اضافے کی صورت میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، میئر کراچی
کراچی: شہریوں کو فراہمی و نکاسی کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، میئر کراچی
کراچی: واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے رعایتی پالیسی میں اضافہ کیا ہے، ترجمان
کراچی: رعایتی پالیسی کی تحت واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین مستفید ہونگے، ترجمان
کراچی: ریٹیل صارفین جنہوں نے اب تک واٹر کارپوریشن کے بقایاجات ادا نہیں وہ اس پالیسی سے مستفید ہونگے، ترجمان
کراچی: ریٹیل صارفین کو اپنے بقایاجات جمع کروانے پر رعایت کے ساتھ قسطوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، ترجمان
کراچی: تمام بقایاجات یک مشت جمع کروانے والے کو 35 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان
کراچی: 6 ماہ میں بقایاجات کی ادائیگی کرنے والے کو 25 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان
کراچی: 9 ماہ میں بقایاجات جمع کروانے والے کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان
کراچی: ایک سال میں بقایاجات جمع کروانے والے کو 15 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان
کراچی: 15 ماہ میں بقایاجات جمع کروانے والے کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان
کراچی: عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس رعایتی پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، ترجمان
کراچی: مقررہ تاریخ کے بعد تمام نادہندگان کے خلاف واٹر کارپوریشن کے نئے ایکٹ کے سیکشن 40 کے تحت بھرپور کاروائیاں کی جائیں گی، ترجمان
کراچی: واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں رعایتی پالیسی سے واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں ماہانہ 20 کروڑ روپے اضافہ ہوا، ترجمان
کراچی: صارفین اپنے رعایتی بلز حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز کے دفتر سے رابطہ کریں، ترجمان
کراچی: صارفین کسی بھی قسم کی شکایت یا مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر رابطہ کریں، ترجمان
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن