
Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
February 4, 2025 at 12:17 PM
04 فروری 2024 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
ٹکرز:-
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب / لیاری منتخب نمائندے / ملاقات
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے لیاری کے منتخب عوامی نمائندوں کے اعلیٰ سطحی کی وفد ملاقات
کراچی: وفد میں نبیل گبول تیمور سیال عثمان ہنگورو یوسف بلوچ سمیت لیاری کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندے شامل تھے، ترجمان
کراچی: ملاقات کے دوران ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان اور ترجمان میئر کراچی برائے سیاسی امور کرم اللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے، ترجمان،
کراچی: لیاری کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان
کراچی: وفد نے میئر کراچی کو لیاری میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا، ترجمان
کراچی: لیاری میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، وفد
کراچی: میئر کراچی نے وفد کو تمام شکایات کے فوری حل کی مکمل یقین دہانی کروائی، ترجمان
کراچی: میئر کراچی نے افسران کو تمام منتخب نمائندوں سے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کی، ترجمان
کراچی: لیاری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، میئر کراچی کی افسران کو ہدایت
کراچی: شہر بھر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی: لیاری سمیت تمام ٹاؤنز میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، میئر کراچی
کراچی: سندھ حکومت نے شہر کی بہتری کے لیے کافی منصوبے شروع کیے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، میئر کراچی
کراچی: واٹر کارپوریشن لیاری سمیت شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے، میئر کراچی
کراچی: لیاری کی عوام سے وعدہ ہے کہ دکھ سکھ میں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی تکالیف کا مداوا کریں گے، میئر کراچی
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی بہتری کے لیے منصوبے بنائے ہیں، میئر کراچی
کراچی: منصوبے مکمل ہونے سے شہر میں کافی بہتری آئے گی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی: شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ
کراچی: پانی کے کمی کو دور کرنے کے لیے سندھ حکومت کے بھرپور تعاون سے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، میئر کراچی
کراچی: حب کینال منصوبے سے پانی کی قلت کو دور کیا جائے گا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی: کراچی کے عوام سے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے وعدے وفا کریں گے، میئر کراچی
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
😂
1