Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
February 5, 2025 at 05:45 AM
05 فروری 2025 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ٹکرز:- کراچی: ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا یومِ کشمیر کے موقع پر پیغام کراچی: ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کراچی: یومِ یکجہتی منانے کا مقصد کشمیر کے مظلوم عوام کی قربانیوں کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے، انجینئر اسداللہ خان کراچی: 5 فروری بھارتی ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیری عوام کی لازوال جہدوجہد کی حمایت کرنے کا دن ہے، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کراچی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کراچی: آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہے، انجینئر اسداللہ خان کراچی: حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت میں ملنا چاہیے، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کراچی: کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کا ایک ہی اُصولی اور تاریخی مؤقف ہے، انجینئر اسداللہ خان کراچی: اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے اور انہیں جلد آزادی دلوانے میں مثبت کردار ادا کرے، انجینئر اسداللہ خان کراچی: مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرکے انہیں مکمل آزادی دی جائے، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کراچی: کشمیری عوام نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کو 78 سال سے زندہ رکھا ہوا ہے جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں، انجینئر اسداللہ خان کراچی: بھارتی فوج کا ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبۂ مزاحمت کو 78 سال گزرنے جانے بعد بھی ختم نہیں کرسکا، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کراچی: انشاء اللہ کشمیر کے تمام بہادر شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بہت جلد کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و بربریت سے نجات حاصل ہوگی، انجینئر اسداللہ خان جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
❤️ 1

Comments