Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
February 5, 2025 at 07:05 AM
05 فروري 2025 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
اظہارِ تعزیت:-
کراچی( )ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے اسماعیلی برادری کے 49 ویں امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیلی برادری سمیت پوری دنیا میں انکے چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور پرنس کریم آغا خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی جانب سے تعلیم صحت و فلاح و بہبود کے شعبوں میں سماجی خدمات اور انسانیت سے محبت کے نمایاں کردار کا اعتراف کیا اور کہا کہ انکی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں انکا کہنا تھا پرنس کریم آغا خان ایک عظیم مدبر اور انسانیت کے خدمت گار تھے جنہوں پاکستان سمیت پوری دنیا میں فلاح و بہبود کی بے شمار خدمات سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے انکا مزید کہنا تھا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی صدمہ پہنچا ہے کیونکہ دنیا آج ایک انمول شخصیت سے محروم ہوگئی ہے جبکہ انکی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی اللہ تعالیٰ مرحوم پرنس کریم آغا خان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور تمام لواحقین سمیت اسماعیلی برادری اور پوری دنیا میں انکے چاہنے والوں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
😂
❤️
👍
🙏
😢
11