Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
February 12, 2025 at 11:26 AM
12 فروری 2024 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او/ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پریس ریلیز:- کراچی( )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شبِ برات 15 شعبان المعظم کی بابرکت رات ہزار راتوں میں سے ایک افضل رات ہے اس لیے مسلمان اس مقدس رات بھر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے عبادات کرتے ہیں انہوں نے واٹر کارپوریشن حکام کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شبِ برات کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ اس مقدس رات قبرستان میں زائرین اور عبادت گزاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے کیونکہ شبِ برات کی رات شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا کسی بھی عبادت سے کم نہیں ہے جبکہ شبِ برات کے انتظامات میں کسی قسم کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی دوسری جانب میئر کراچی کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے شبِ برات 15 شعبان المعظم کی رات فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کردیے اس ضمن میں ایس او ٹو ایم ڈی واٹر کارپوریشن سردار شاہ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کہا ہے کہ شبِ برات سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں اور قبرستانوں مزاروں عبات گاہوں اور مساجد کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور تمام اضلاع کے سپرینٹنڈنٹگ انجینئرز کو ہدایت دی گئی ہے وہ منتخب نمائندوں ضلعی انتظامیہ سماجی اور مذہبی تنظیموں سمیت علمائے کرام سے مکمل رابطے میں رہیں اس کے علاوہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایت دی گئی ہے کہ شبِ برات کے موقع پر قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر زائرین کے لیے پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز کھڑے کیے جائیں تاکہ قبرستانوں کے قریب سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں کو بلا معاوضہ پانی فراہم کیا جا سکے جبکہ فوکل پرسن ٹو ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر قبرستانوں اور مساجد میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینکرز کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ پبلک ریلیشنز آفیسر پی-آر-او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
❤️ 👍 3

Comments