Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
February 16, 2025 at 02:30 PM
16 فروری 2025 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پریس ریلیز:- کراچی( )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے اپنے ملازمین فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے رواں ماہ اب تک 28 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کردی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ ادائیگیاں واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں کسی ایک ماہ میں کی جانے والی سب سے زیادہ ادائیگیاں ہیں اس حوالے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس واٹر کارپوریشن سید افتخار علی شاہ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے رواں ماہ اب تک ملازمین کو فیفو فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کے تحت اور ایمپلائز کی مد میں 28 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہے جن میں پنشن اور گریجویٹی سی پی فنڈ ایل پی آر ہاؤس بلڈنگ میرج لون اور متوفی ملازمین کے ورثاء کو فنانشل اسسٹنس سمیت میڈیکل پرمیشن کیس سپلیمنٹری بلز میڈیکل ہسپتال / انسٹیٹیوٹ شامل ہے انہوں نے بتایا میئر کراچی کی واضح ہدایت ہے کہ بیواہون کو ترجیح بنیادوں پر ادائیگیاں کی جائیں جس پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے اور واٹر کارپوریشن کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے جائز مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں مختلف اوقات میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ ملازمین کے واجبات کی جلد ادائیگی کی جا سکے دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان نے ڈی ایم ڈی فنانس سید افتخار علی شاہ کو ملازمین کے لیے بہترین خدمات سر انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
❤️ 👍 🙏 8

Comments