HND News Digital
HND News Digital
February 23, 2025 at 03:08 PM
انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فورٹ عباس کے انتخابات مکمل ہو گے ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا چوہری خالد گروپ پانچ جبکہ حاجی طالب حسین گروپ چار سیٹس جیتنے میں کامیاب انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فورٹ عباس کے انتخابات مکمل ہوگے۔ کل 310ووٹرز نے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے 09ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کے چناؤ کاعمل مکمل کر لیا دو گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے نتیجے میں چوہدری خالد گروپ 05 ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کے مقابلے میں حاجی طالب حسین چوہدری گروپ 04ممبران منتخب قرار پاگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے رزلٹ کے مطابق چوہدری خالد حسین نے 219،چوہدری نوید اختر نعیم ٹائیگر 193، چوہدری برہان سرور 194،چوہدری عدنان ظفر 182، چوہدری اختر شہزاد 182،چوہدری افتخار مٹھو175،چوہدری بلال رفیق 172،چوہدری فیاض رشید 163،حاجی محمد ریاض 146ووٹ لیکر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فورٹ عباس کے ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوچکے ہیں۔۔
❤️ 1

Comments