
HND News Digital
March 1, 2025 at 12:35 PM
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے معصوم شہریوں کو دھوکہ باز عناصر سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کردی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔ شہری واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں، انجانے نمبرز سے آنے والی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خریداری کیلئے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر کسی سے شئیر نہ کریں اور نہ ہی کسی عزیز کے اغواء کی جھوٹی کال پر کوئی رقم بھیجیں۔ شہری خواتین کی جانب سے دوستی کی کالز سے محتاط رہیں، آپ ہنی ٹریپ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ شہری کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں اور انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں۔کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں
#punjab #home #awareness #cybersecurity #onlinesafety #socialmedia #gop #whatsapp #otp #honeytrap #scamalert #15
👍
1