PindiTimes.com
PindiTimes.com
February 16, 2025 at 03:10 AM
اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور دھیرکوٹ میں 4.8 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں میں موجود لوگ گھبرا کر باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر 4.8 شدت کے اس زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت کم تھی، تاہم اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے گئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر زلزلوں کے حوالے سے حساس ترین علاقوں میں شامل ہے، اور یہاں وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زلزلے کے دوران کھلی جگہوں پر جانے کی کوشش کریں۔ زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے، جبکہ ریسکیو اور ایمرجنسی ادارے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

Comments