
مسلم امہ کی پکار
February 23, 2025 at 07:25 AM
*ترے دربار آنا ہے🕋*
مری دیرینہ خواہش ہے ترے دربار آنا ہے
در و دیوار کعبے کے دل و جاں میں بسانا ہے
ہماری زندگانی بیتی ہے مولی گناہوں میں
معاصی سے بچا لے اور لے ہم کو حصاروں میں
کِیا مردود شیطاں نے خدا مجھ کو بہت اوجھل
معاصی سے مجھے تُو دور کرکے دل کو کر صَیْقَل
نفیس و اَرْجمند ہے سب سے یہ سارے خزانوں میں
خدا سے تم خدا کو مانگنا اپنی دعاؤں میں
مجھے مال و منال و شہرتوں کی ہے نہیں خواہش
تجھے اب راضی کرلوں مولی، بس میری یہی کوشش
ترے دربارِ عالی میں سرِ تسلیم خَم مولی
کہ اس ناکارہ بے بس پہ بھی ہوجائے کرم مولی
دو عالم دست میں تیری تو مالک ہے جہانوں کا
زمانہ خادم و حشمت ترے کُن کے اشاروں کا
میں اک تنکے کی مانند ہوں، ہوا جس کو اُڑادے گی
ترا فرمان جاری ہو بچالے! تَو بچالے گی
مجھے آشوبِ دنیا دم بَدَم مولی ڈراتی ہے
مگر اِن آفتوں، دِقَّت میں تیری یاد آتی ہے
مری روح و رَوَاں مایوس کو تُو شادماں کردے
کہ اب بستئِ دل کو مولی میرے گلستاں کردے
حزیں غمگین قلبِ شافی کی تجھ سے دعا ہے اب
مخالف دشمنانِ دین کو نابود کردے رب
از بنت افضل شافی
*واٹس ایپ چینل لنک 👇🏻👇🏻👇🏻* https://tinyurl.com/mujbyyus
❤️
🌷
💚
🤲
8