
Information.
February 17, 2025 at 09:24 AM
(اسپیشل ہومیڈ کچن کنگ مصالحہ)
سبزیوں اور گریوی کا ذائقہ بڑھا دے گا۔
چلتے ہیں ریسپی کی طرف ۔
اجزاء ۔۔
6 بڑی الائچی
12 چھوٹی ہری الائچی
1 چمچ سونتھ پاؤڈر
2 کھانے کے چمچ کالی مرچ
2 چمچ سونف
1/2 چائے کا چمچ جائفل
دار چینی کا 1 ٹکڑا
2 جاوتری
12 لونگ
2 بادیان کے پھول
2 کھانے کے چمچ زیرہ
4 چمچ دھنیا
8-10 کشمیری مرچی۔
2 کھانے کے چمچ ماش کی دال
2 چمچ چنا دال
2 کھانے کے چمچ رائی (پیلا)
2 تیز پات
2 کھانے کے چمچ قصوری میتھی
1/2 چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر
1 چمچ کالا نمک
1 چمچ نمک
1 چمچ امچور پاؤڈر
ترکیب ۔۔۔۔
نمک اور ہلدی کے علاوہ تمام خشک مصالحوں کو پین میں خوشبو آنے تک دھیمی آنچ پر بھونیں۔
مکسچر میں باریک پیس لیں۔
آخر میں ہلدی اور نمک ملا دیں۔
ایئر ٹائٹ جار میں اسٹور کریں۔
ہر قسم کی گریوی اور سبزیوں کو ذائقہ دار اور خوشبو دار بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔
کوشش کریں جب آپ کی ہانڈی، گریوی یا پھر جس میں بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ ریڈی ہو گئ ہے تو آخر میں حسبِ ضرورت چھڑک کر کچھ دیر کے لیے دم دے دیں۔
آپکی ہانڈی مہک اٹھے گی۔