
Khanqah Al-Sirajulmunir خانقاہ السّراج المنیر
February 9, 2025 at 03:05 AM
چند برس پہلے مسجد نبوی شریف کے منتظمین نے خواتین کے ہمراہ بچوں کو مسجد شریف کے اندر جانے سے روک دیا تھا
مائیں مشکل میں گرفتار ہو گئیں کہ اب ان بچوں کو کس کے سپرد کر کے جائیں جبکہ ان کی اکثریت مسافروں کی ہوتی ہے
وجہ یہ بتائی گئی کہ بچے مسجد کے خواتین کے حصے میں بچھے ہوئے قالینوں کو خراب کر دیتے ہیں
خواب میں کسی کو ماہِ عرب صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی
بدر الدجٰی شمس الضحیٰ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ
*ان سے کہو اپنے قالین اٹھا لیں میری اُمت کے بچوں کو میرے پاس آنے سے نہ روکیں* ۔
جب مختلف لوگوں کو دو تین بار خواب مبارک میں یہ ہدایت ملی تو کسی نے ہمت کر کے یہ بات متعلقہ منتظمین تک پہنچا دی جس کے بعد مسجد نبوی شریف میں بچوں کا داخلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔
❤️
3