Mufti Muhammad Hassan Attari
Mufti Muhammad Hassan Attari
February 10, 2025 at 01:53 PM
🌹 *علم دل کی زندگی اور آنکھ کا نور* حضر ت ابو علی ثقفی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتےہیں : *العلم حیاۃ القلب من الجھل نور العین من الظلمة* ترجمہ : علم جہالت کے مقابلے میں دل کی زندگی ہے اور تاریکی کے مقابلے میں آنکھ کا نور ہے۔ (فضائل علم وعلماء،ص21) 🌷 *حضور اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم* نے دعا دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اللہ پاک اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے حدیث سنی اس کو یاد کیا اور دوسروں تک پہنچایا۔ (ترمذی، 4 /298، حدیث:2665) 🌷علم میں غور و فکر کرنا روزے کے برابر اور پڑھانا رات کی عبادت کے برابر ہے۔ (جامع بیان العلم و فضلہ، ص77، حدیث: 240 ملخصاً) *الحمدللہ رب العالمین* انہیں فضائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے علم دین کی شمع سے قلوب واذہان کو روشن کرنے کے لئے *مجلس جامعۃ المدینہ کراچی اور شعبہ تخصص فی الحدیث* کے تحت جامعة المدینہ فیضان مدینہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن عالمی مدنی مرکز کراچی میں ایک انتہائی اہم اور منفرد کورس *اصول الجرح والتعدیل کورس* کا انعقاد کیا گیا کثیر علمائے کرام،اساتذہ کرام اور طلبائے علم دین نے شرکت کی سعادت حاصل کی جس میں شعبہ تخصص فی الحدیث کے *HOD* ماہر فن اصول الجرح والتعدیل شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا *ابو حمزہ مفتی محمد حسان عطاری صاحب دامت برکاتہم العالیہ* اور ماہر اصول حدیث شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا *احمد رضا عطاری مدنی شامی صاحب دامت برکاتہم العالیہ* نے لیکچر دئیے بڑے ہی پیارے اور محققانہ انداز میں گفتگو فرمائی۔ 28جنوری بروز منگل *اصول الجرح والتعدیل* کورس کی *CEREMONY* منعقد کی گئی جس میں ماہر فن اصول الجرح والتعدیل شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا *ابو حمزہ مفتی محمد حسان عطاری صاحب دامت برکاتہم العالیہ*، ماہر اصول حدیث شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا *احمد رضا عطاری مدنی شامی صاحب دامت برکاتہم العالیہ*، رکن مجلس جامعات المدینہ کراچی *سید ساجد شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ* اور *ناظم اعلیٰ مولانا صدیق مدنی صاحب* نے خصوصی شرکت کی۔ کورس میں شرکت کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے *الحمدللہ رب العالمین* اس پر مسرت ،پرکیف موقع پر کروڑوں عاشقان رسول کے دلوں کی دھڑکن میرے اور آپ کے پیر و مُرشد *سیدی امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ* کا اس منفرد کورس کے متعلق ایک دعائیہ پیغام تشریف لایا جس کو سن کر تمام ہی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دل خوشی سے جھوم اٹھا۔ *رب العالمین* سے دعا ہے کہ وہ تخصص فی الحدیث کو عافیت کیساتھ ترقی کی دولت سے مالامال فرمائے اور ہمارے سینوں کو علم دین کے نور سے منور فرمائے آمین ثم آمین *یہ پا کہ نورِ علم کو جہاں میں بانٹتے پھریں* *چراغ سے چراغ ہم جلائیں گے یہ عزم ہے* *اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں* *اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو* ✍🏽خادم تخصص فی الحدیث *محمد قاسم اقبال عطاری مدنی* *10/02/2025*
❤️ 👍 🙏 😮 63

Comments