Zulfi Subhani
Zulfi Subhani
February 2, 2025 at 03:15 PM
قیامت کے قریب صرف چاپلوسی ہوگی محبت نہیں حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَا، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ،قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ، يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ إِخْوَانُ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءُ السَّرِيرَةِ، فَقِيلَ يَا رَسُولَ الله، فَكَيْفَ يَكُونُ ذَلِكَ قَالَ ،ذَلِكَ بِرَغْبَةِ بَعْضِهِمْ إِلَى بَعْضٍ،وَرَهْبَةِ بَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ. ترجمہ : حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ، رسول اکرم ﷺ نے فرمایا، آخری زمانہ میں ایسے لوگ ہوں گے جو ظاہری طور پر (ایک دوسرے کے لیے) بھائی چارگی کا مظاہرہ کریں گے، اور اندر سے ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے، پوچھا گیا، یا رسول ﷲ ﷺ! ایسا کیونکر ہوگا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا، ایک دوسرے سے (سخت نفرت ہونے کے باوجود صرف) خوف اور لالچ کی وجہ سے (بظاہر دوستی اور خیر خواہی کا مظاہرہ کریں گے). (مسند الشاميين، للطبراني حدیث نمبر 1456) (آج مالداروں کو لگتا ہے کہ میری بڑی عزت ہے اور مجھ سے لوگ محبت کرتے ہیں ۔۔۔ خاص کر اس وقت جب کسی سیٹھ کے یہاں کسی کی موت ہوجاتی ہے۔۔۔ تو بہت سے وہ لوگ جو پیٹھ پیچھے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ۔۔۔ ارے یہ تو کمینہ ابن کمینہ ہے، بہت بڑا ذلیل ہے، کتا ہے، فَکِٹَّا بڑا خان بنا پھر رہا ہے ، اس کا باپ کھائی کھودتا تھا، اس کا دادا گاؤٹی ناچ کمپنی میں جوکر بنتا تھا، نانا ساڑی پہن کر ٹھمکے لگاتا تھا، یہ لوگ تو آج سے تیس سال پہلے ججمانی سے پیٹ پالتے تھے، ارے اس کا باپ تو دھوبی تھا ، ہمارے بستر دھلتا تھا، آج پیسہ کیا کما لیا بڑا خان اور پٹھان بنا پھر رہا ہے۔۔۔ س ا ل ا۔۔۔ ایسے طعنے مارنے والے ۔۔۔۔ جس کو طعنے مار رہے ہوتے ہیں اسی کے یہاں کسی کی موت پر۔۔۔۔۔۔ یا شادی بیاہ وغیرہ کی تقریب پر محبت کا اظہار، اور چاپلوسی کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ بھیا، بھیا کہہ کر میانی پر عطر چھڑک رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ اور شادی بیاہ کے موقع پر تو پوچھو مت۔۔۔۔۔ کہتے ہیں ۔۔۔ ارے بھیا آپ کے جیسا انتظام کسی نے اس ضلع میں نہیں کیا۔۔۔ ایسا زبردست انتظام آپ نے کیا۔۔۔۔ کہ راجہ اور مہاراجا بھی دیکھتے رہ جائیں سسرے۔۔۔۔ پمپ سے اتنا ہوا بھر دیتے ہیں کہ وہ نیا سیٹھ تکبر سے پھٹ جاتا ہے۔۔۔ اور اگلی شادی میں تو ایک فرعونیت کا شکار نظر آنے لگتا ہے۔۔۔۔۔ بھیا سیٹھو ! مالدارو! جب تک پیسہ ہے تب تک تمہارا جلوہ ہے۔۔۔۔۔۔ پیسہ ختم ہوا تو آج یہی تعریف کرنے والے کل تم کو کتے کی طرح دھتکاریں گے۔۔۔۔ ابھی پیٹھ پیچھے کہتے ہیں۔۔۔۔۔ کل دولت ختم ہونے کے بعد تمہیں فکٹا، ترکٹا، دُھنیا، دھوبیا، نوّا اور حَجَّمْوَا کہہ کر بلائیں گے۔۔۔۔ آج تمہارے ابا کی قبر پر فاتحہ خوانی کے وقت قل پڑھنے کے لئے مقابلہ ہو رہا ہے نا!!! کل دولت ختم ہونے کے بعد تمہاری موت پر قبر پر اذان پڑھنے کے لئے ڈھونڈنا پڑے گا۔۔۔ اس لئے نہ لوگوں کی تعریف کے چکر میں پڑو اور نہ برائی سے تلملاؤ۔۔۔ پیارے نبی ﷺ کی پیروی کرو، اللہ تعالی کو راضی کرو۔۔۔۔۔۔ وہی عزت اور ذلت دینے والا ہے۔۔۔ وہ جب عزت دے گا تو آپ فقیری میں بھی بادشاہت کریں گے۔۔۔۔۔(زلفی سبحانی) https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211 ✍.................. Zulfi Subhani. ☎................... 8080603074.
❤️ 6

Comments