Zulfi Subhani
February 13, 2025 at 11:58 AM
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔷 معافی نامہ یا مکاری نامہ 🔷
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
📍📍📍📍📍📍📍📍📍📍📍
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(زلفی سبحانی)
https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211
اگر آپ نے ایک مرغی پال رکھی ہو، جو دانہ آپ کا کھائے،
اس کی دیکھ ریکھ آپ کریں، اور وہ رات میں پناہ کتے، بلِّیوں سے آپ کے گھر میں لے،
اور پھر وہی مرغی جا کر انڈا آپ کے پڑوسی کے گھر میں دے تو بتائیے آپ کو کیسا لگے گا؟
آپ اس مرغی کو کیا نام دیں گے، آوارہ، مکار، بے وفا، ظالم، یا پھر غدار؟
اور آپ اسکی اس حرکت پر کیا سزا دیں گے،
میرے خیال سے اس مرغی کو ذبح کر کے کھا جانا ہی بہتر ہے،
اسی آوارہ مرغی جیسی حرکت آج کل واٹسپ اور دیگر سوشل میڈیا پر لوگ کر رہے ہیں،
شب برأت آگئی معافی نامہ کا سلسلہ جاری ہوگیا
لوگوں کا دل دکھانے والے، حق مارنے والے، پڑوسی کو تکلیف پہنچانے والے ظالم بد اخلاق لوگ میسج کرکے معافی مانگنے لگے،
اور معافی کس سے مانگ رہے ہیں پتا ہے؟
اس سے جو انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے، جو فون استعمال کرتا ہے،
جو موبائل نہیں استعمال کرتا ہے اس بے چارے سے کوئی معافی نہیں مانگ رہا ہے،
یا تو پھر ایسا کہ جو موبائل نہیں استعمال کرتا ہے اسکا کوئی دل ہی نہیں دُکھاتا اس کا کوئی حق ہی نہیں مارتا،
جس نے کبھی اپنے باپ سے نہیں معافی مانگی آج وہ پان والے سے معافی مانگ رہا ہے،
جس نے اپنی ماں کو کبھی بیوی پر فوقیت نہیں دی آج وہ اپنی سُو سُو ماں اور سالی سے معافی مانگ رہا ہے،
دل دکھایا ہے پڑوسی کا ، والدین کا، رشتہ داروں کا، اور معافی مانگ رہے ہیں دوست سے، معافی مانگ رہے ہیں گرل فرینڈ سے اور لڑکیاں معافی مانگ رہی ہیں بوئے فرینڈ سے،
عورتیں معافی مانگ رہی ہیں اس سے جو انکے ساتھ سیریل دیکھتی ہیں،
سب سے انوکھے انداز میں معافی مانگ رہی ہیں باجیاں،
یہ نیک بندیاں تقریر کر کر کے معافی مانگ رہی ہیں
وہ بھی مائیک پر اور آنسؤں کے جھرمٹ میں،
لیکن ابھی تک ایک بھی آنسوں رخسار تک رسائی حاصل نہ کر سکے، خیر میک اپ کا خیال بھی ضروری ہے.
کتنے نادان لوگ ہیں،
معافی مانگنے کا طریقہ بھی نہیں معلوم،
حالانکہ چھوٹی چھوٹی کتابوں میں معافی کے ارکان اور شرائط لکھے ہوئے ہیں،
میں تھوڑا یہاں ذکر کر رہا ہوں،
اگر آپ نے کسی کا حق مار لیا ہے تو اسے واپس کرنے کے بعد آپ معافی مانگیں،
کسی کا آپ نے مال ہضم کر لیا یا آپ قرض ہیں تو اسے واپس کر کے معافی مانگیں،
اگر آپ نے کسی کو ستایا ہے تو اس سے رو برو ہو کر معافی مانگیں رسمی معافی نہ مانگیں،
اور اللہ کی بارگاہ میں دل کی شرمندگی کے ساتھ توبہ کریں اور اس گناہ کے دوبارہ نہ کرنے کا عہد کریں،
اتنی بڑی رات، جس کی ہر ساعت بابرکت اور باعظمت ہے اس کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے،
تعجب اسوقت ہوتا ہے جب یہی حرکت کوئی پڑھا لکھا تعلیم یافتہ انسان کرتا ہے،
دوستو! کیوں کررہے ہو یہ نادانی؟
تمہیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کا علم نہیں ہے؟
مصطفٰی شاہِ دیں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر طریقہ، ہر سلیقہ تمہیں بتایا ہے یہاں تک کہ پاخانہ اور پیشاب کرنے کا بھی طریقہ سکھا دیا ہے،
تو اس مقدس رات کو بھی اپنے آقا ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے سے گزاریں،
اللہ عزوجل اپنے محبوب ﷺ کی ادا میں آپ کو دیکھ کر معاف فرما دے گا.
دعائے خیر میں یاد رکھیں.
(زلفی سبحانی)
18 مئی 2018
✍................ *Zulfi Subhani.*
☎................. *8080603074.*
❤️
💓
2