Zulfi Subhani
February 13, 2025 at 01:38 PM
🌟ﷺﷺﷺ✨
🌟 دیتی ہے زندگی کے چمن کو نئی حیات
✨ یہ ہے شبِ ِ برات
🌟 ہوتی ہے خوب بارشِ ِ رحمت ، تمام رات
✨ یہ ہے شبِ ِ برات
🌟💫✨🌟💫✨
🌟 انوار وہ کہ دن کے اجالوں کو رشک آئے
✨ سورج ترانے گائے
🌟 ہوتا ہے اِس میں خاص نزولِ تجلیات
✨ یہ ہے شب ِ برات
🌟💫✨🌟💫✨
🌟 رحمت کےاِس میں کُھلتےہیں دروازے تین سو
✨ برکت ہے نو بہ نو
🌟 بن جاتی ہے دعاؤں سے بگڑی ہر ایک بات
✨ یہ ہے شب ِبرات
🌟💫✨⭐️💫✨
🌟 کفارہ ، سال بھر کے گناہوں کا آج ہو
✨ روشن مزاج ہو
🌟 جو نور ِ بندگی سے ہو تابندہ ، حسن ِ ذات
✨ یہ ہے شب ِ برات
🌟💫✨🌟💫✨
🌟 بہر ِ عباد لآئی ہے پیغام ِ مرحمت
✨ اِنعام ِ مغفرت
🌟 ملتا ہے اہل ِ خیر کو لطف ِ تقّرُّبات
✨ یہ ہے شب ِبرات
🌟💫✨🌟💫✨
🌟 رب کو مناؤ ! رحم کے رشتوں کو جوڑ کر
✨ نفرت کو چھوڑ کر
🌟 کرلو بحال ! سارے شکستہ تعلُّقات
✨ یہ ہے شب ِ برات
🌟💫✨🌟✨💫✨
🌟 یا رب ! ہے آج خاص اِجابت کا در کھلا
✨ مقبول ہو دعا
🌟 آسان ہوں ہمارے لئے ساری مشکلات
✨ یہ ہے شب برات
🌟💫✨🌟💫✨
🌟 دل میں ہمارے معرفت ِ حق کا نور ہو
✨ اک شمعِ طور ہو
🌟 مل جائےمعصیت کےاندھیروں سے بھی نجات
✨ یہ ہے شب برات
🌟💫✨🌟💫✨
🌟 سیفی ! لگاؤ ! خوب عبادات کے شجر
✨ ہوں گے بہت ثمر
🌟 اِس رات میں ہیں رب کی خصوصی نوازشات
✨ یہ ہے شب برات
سیدشاکرحسین سیفی
صدر شعبۂ افتاء دارالعلوم محبوب سبحانی
ممبئی۔۔۔۔۔۔۔۔ انڈیا
شب جمعہ /۱۵/شعبان المعظم/ 9/4/2020
0992137196
❤️
👍
3