
Zulfi Subhani
February 13, 2025 at 03:14 PM
*شب برأت....*
*چھ رکعت نفل جو اماموں پر فرض ہے...*
(زلفی سبحانی)
شب کے معنی رات اور برأت مطلب چھٹکارا...
یعنی یہ چھٹکارے اور نجات کی رات ہے...
اس رات میں اللہ عزوجل بے شمار مردوں اور زندوں کی مغفرت فرمادیتا ہے... جبکہ زندے مغفرت چاہیں... یہ اس رات کی اصل ہے... اور اسی مقصد کے ساتھ عبادت اور شب بیداری کرنی چاہیے...
مگر افسوس ہمارے یہاں ہر متبرک رات اور دن کو کھیل کود اور تماشہ کا ذریعہ بنانا عام ہے....
صرف اسی نام "شب برأت" پر ہی غور کر لیا جائے تو سمجھ میں بات آجاتی ہے... کہ اس رات میں نیت اور مقصد کیا ہونا چاہیے...
مگر شب برات کو چند مخصوص اضافی اور مستحب رواج میں گھیر دیا گیا ہے...
چھ رکعت نفل....
بیر کی پتیوں سے نہانا..
حلوہ بنانا...
قبرستان جانا...
چھ رکعت نماز جو کہ مستحب ہے نفل ہے...
مختلف نیتوں سے پڑھی جاتی ہے...
درازئ عمر...
محتاجی مفلسی سے نجات کے لئے...
بلاؤں سے حفاظت کے لیے...
زیادہ تر لوگ اس چھ رکعت کو اس لئے پڑھتے ہیں کہ ان ساری چیزوں میں دنیاوی فائدہ ہے...
خیر اس سے منع کرنا وہابیت اور دجالیت کے سوا کچھ نہیں...
یہ چھ رکعتیں نفل ہیں...
کوئی نہیں کہہ سکتا کہ فرائض چھوڑ نے والے کو رب العالمين کی رضا مل سکتی ہے...
جب فرائض چھوڑ کر نوافل کے ذریعہ یہ فائدے تلاش کئے جائیں تو یہ نادانی جہالت کے سوا کچھ بھی نہیں...
یہ نماز بھلے نفل ہے مگر ائمہ مساجد کے لئے فرض عین سے کم نہیں...
کسی امام کی مجال نہیں کہ مغرب کی نماز پڑھا کر مصلئ امامت سے ہٹ جائے اور کہہ دے کہ نفل ہے جس کو پڑھنا ہو پڑھے... میں تو چلا...
کسی اور وقت کی نماز میں امام صاحب غیر حاضر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں... پندرہ شعبان کی مغرب کی نماز میں غائب ہوئے تو پھر چھٹی... چھٹکارے کی رات میں چھٹی...
اللہ عزوجل کی جانب سے نوافل چھوڑنے پر کوئی گرفت نہیں... چاہے پوری زندگی نفل نہ پڑھے...
مگر اس چھ رکعت نفل کی نماز میں اگر امام صاحب غائب ہوئے تو اراکین مسجد اور عوام کی جانب سے لعنت وملامت اور پھٹکار کی بوچھار...
ہر سال پڑھا اور پڑھایا ... بس ایک بار امام غائب ہوجائے تو پھر دیکھو تماشہ...
جس عبادت کو اللہ عزوجل اور اسکے رسول ﷺ نے لازم ضروری نہ فرمایا.. اس عبادت کو اراکین نے ائمہ پر فرض اور واجب بنا دیا ہے...
اراکین اور عوام کو راضی رکھنے کے لیے کچھ ائمہ مساجد یہ نماز پڑھتے اور پڑھاتے ہیں...
اعلان کرکے بتاتے ہیں دو رکعت اس نیت سے دو رکعت اس نیت سے...
اتنی فضیلت اگر پنج وقتہ نماز کی بیان کرتے... تو آج فرائض سے اتنی دور نہ ہوتی...
اب کچھ بد معاش اس تحریر پر مجھے گالیاں بھی دیں گے...
اپنی نفس اور اپنے جاہل آقاؤں کی خوشی کے لیے...
جو کتوں کی طرح اپنے اراکین کے سامنے دم ہلاتے ہیں... وہ بھی میرے سامنے دادا گیری کر لیتے ہیں...
صرف اس لئے کہ میں مالدار نہیں ہوں...
مالداروں کے سامنے تو یہ دین فروش چنا فروش بن کر منتیں کر رہے ہوتے ہیں...
اللہ عزوجل اپنے حبیب پاک صاحب لولاک ﷺ سب کو نماز پنجگانہ کی توفیق عطا فرمائے... (زلفی سبحانی)
https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211
✍................ *Zulfi Subhani.*
☎................. *8080603074.*
👍
❤️
7