Zulfi Subhani
Zulfi Subhani
February 18, 2025 at 09:00 AM
*مولوی جس چیز کے پیچھے پڑ گیا....* (زلفی سبحانی) قسط وار یہ ایک سلسلہ ہے... *القاب ،مدارس ،جامعات ،ایوارڈ...* وغیرہ کے پیچھے جب مولوی پڑ گئے تو ان کا کیا حال ہوا... علماء ربانیین جو دین وسنیت کا کام کرتے ہیں... وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں.... علماء سوء جنہوں نے دین فروشی کو اپنا دھندا بنایا... انہیں کی تردید تمام قسطوں میں ہے.... آج کل مولویوں میں ایوارڈ کا چلن ناظم کی زبان کی طرح رواں دواں ہے... بھلے میری بات بری لگے... دل کھول کر گالی دینا کوئی حرج نہیں... مگر یہ بات سب جانتے ہیں کہ مولوی جس چیز کے پیچھے لگ گیا اس کی قدر و اہمیت کو ختم کرکے ہی اس نے چھوڑا ہے... القاب کے پیچھے مولوی پڑا تو القاب کی ایسی.... ایسی تیسی کر ڈالا... کہ اب جس کو چاہو غازئ ملت بنا ڈالو.. قائد ملت یا دور حاضر کا بو رازی وغزالی بنا دو... مفتئ اعظم ہم صرف ایک ذات کو جانتے تھے... وہ شہزادۂ امام اہلسنت حضور مفتئ اعظم رحمۃ اللہ علیہ تھے... مگر اس "مفتئ اعظم" لقب کے پیچھے مولوی پڑ گئے ہیں... تو اب ہر علاقے کا ایک مفتئ اعظم ہے... کچھ دن انتظار کرلیں پھر ہر مسجد کے مصلی پر آگے غزالئ دوراں پیچھے مؤذن مفتئ اعظم اور مقتدیوں دس بیس علامہ اور رازئ زماں تو مل ہی جائیں گے... ہوسکتا ہے کہ مسجد کے خدام جامع معقولات ومنقولات اور امام علم وفن بھی مل جائیں... مگر اہل علم بلکہ اب تو عوام کو بھی کچھ فرق نہیں پڑتا... سب سمجھتے ہیں کہ یار اس نے خود ہی لکھوایا ہوگا... اصل میں ہوگا خالی ڈبہ ... تقریر کے نام پر آکر چیخ پکار کرے گا... القابات کی اہمیت ختم ہوچکی ہے... ایک دم زیرو.. اب تو عوام مذاق اڑانے کے لیے کہتی اور مفتی صاحب... ارے علامہ صاحب کہاں جارہے ہیں... پھر بھی کچھ بے وقوف ابھی بھی لکھوا رہے ہیں... بلکہ نئے نئے القابات اپنے نام کے ساتھ ٹرائی کر رہے ہیں کہ شاید اس سے میں لاجواب انارکلی بن جاؤں... مگر نرگس نرگس ہی رہ جائے گی... اب جبکہ مفتئ اعظم لقب کی عزت لٹ چکی ہے تو تو اب ڈبل اعظم لگا کر نیا لقب مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے... یعنی "اعظم مفتئ اعظم" بس پہلا والا اعظم انگلش میں ہوتا ہے اور یوں لکھا جاتا ہے گرانڈ مفتی اعظم... جاری.... https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211 ✍................ *Zulfi Subhani.* ☎................. *8080603074.*
❤️ 😂 4

Comments