Zulfi Subhani
Zulfi Subhani
February 19, 2025 at 08:07 AM
*مولوی جس چیز کے پیچھے پڑ گیا....* (2) (زلفی سبحانی) قسط وار یہ ایک سلسلہ ہے... *القاب ،مدارس ،جامعات ،ایوارڈ...* وغیرہ کے پیچھے جب مولوی پڑ گئے تو ان کا کیا حال ہوا... پھر مولوی مدرسوں کے پیچھے لگے تو کچھ علاقوں میں تو پان کی ٹپریوں سے زیادہ مدرسے ہیں... ایک بار میری ملاقات گروہ بانیان مدارس سے ہوئی... چار لوگ تھے... کرلا ممبئی میں چندی مارکیٹ ہے جہاں کپڑے سستے ملتے ہیں... چاروں کپڑا لینے آئے تھے ان میں سے ایک صاحب کو میں پہچانتا تھا... وہ مدرسہ کے بانی ہیں.... ہم پانچوں چائے پینے کے لیے ہوٹل میں بیٹھے... بات چیت کے دوران پتا چلا کہ وہ چاروں بانی ہیں.... کوئی جامعہ کا بانی کوئی کسی مدرسہ کا بانی... پہلی بار ایک ساتھ میں نے چار بانیوں سے ملاقات کا شرف حاصل کیا... عالمی ریکارڈ میں میرا نام ہونا چاہیے... لوگ ایک ساتھ ایک ہی جگہ چار بنیؤں سے نہیں مل پاتے... میں نے تو جامعات اور کالج کے چار عظیم بانیوں سے ایک ساتھ ملاقات کی... خیر اس مولوی لائن میں بانی کم بنئیے زیادہ ہیں.... تجارت کر رہے ہیں... کہہ نہیں پاتے کہ ہم دین بیچ رہے ہیں... ویسے کہنے کی کیا ضرورت؟ دھندا بہت مشہور ہے... نہ سمجھ سکو تو یہ تمہاری نادانی... منڈی میں کوئی لکھتا اور کہتا نہیں ہے کہ میں تاجر ہوں، یا ایجنٹ ہو‍ں.... مدارس کا حال یہ ہے کہ... کسی میں پانچ کسی میں سات طلبہ... اور جس کے یہاں تیس چالیس ہیں وہ تو کہتے ہیں الحمد للہ یہاں پانچ سو سے زائد طلبہ زیر تعمیر ہیں.... علاج و معالجہ، قیام و طعام کا معقول انتظام ہے....اور کمپیوٹر کی تعلیم کا زبردست اہتمام ہے... آج کل اہل مدرسہ کمپیوٹر والی تعلیم کو بہت اجاگر کر رہے ہیں... تاکہ قوم کو لگے کہ یہ صرف مدرسہ ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان بھاڑے کی یونیورسٹی بھی ہے..... جس پر مسٹر چارلس کو بھی فخر ہے.... پہلی قسط یہاں سے پڑھیں.. 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211/1087 ✍................ *Zulfi Subhani.* ☎................. *8080603074.*
👍 ❤️ 3

Comments