Zulfi Subhani
Zulfi Subhani
February 25, 2025 at 02:44 PM
*مولوی جس چیز کے پیچھے پڑ گیا....* (4) (زلفی سبحانی) قسط وار یہ ایک سلسلہ ہے... *القاب ،مدارس ،جامعات ،ایوارڈ...* تیسری قسط یہاں سے پڑھیں.. 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211/1089 جب مدارس اور مولوی کی بھر مار ہوگئی.... ہر محلے میں غزالی اور رازی بلکہ ہر قبرستان میں دس بیس غزالی اور رازی آرام فرما ہونے لگے...... تو اب صاحبان ٹوپی و صدری نے توجہ فرمائی خواتین کی طرف... یعنی لڑکیوں کے مدرسوں کے پیچھے مولوی پڑ گئے... جنہیں مکتب پڑھانے کی تمیز نہیں ہے، جنکا چال چلن اپنوں کی نظر میں مشکوک ہے.... وہ اب مدراس نسواں کے بانی بھی اور شیخ الحدیث بھی ہیں اور نگران اعلی و اسفل بھی... کسی محنتی طالب علم کے سامنے منہ کھولنے کی جب اوقات نہ ہو تو پھر لڑکیوں کا مدرسہ کھولنا اور شیخ الاسلام، اور شیخ الکل بننا کی تمنا اسی طرح سے پوری ہوسکتی ہے... لڑکوں کے مدرسوں کی حالت کیا ہے سب جانتے ہیں... تعلیم و تربیت کا کیا حال ہے سب جانتے ہیں... جو لڑکوں کی تعلیم و تربیت کر نہیں سکتے ... بلکہ پتا ہی نہیں کہ تربیت کی کیسے جاتی ہے.... ایسے ابو اندھیرے، لڑکیوں کے مدارس کھول ڈالے... ارے بھائی کیوں ریاکار، مکار، دین سے کھلواڑ کرنے کی جماعت پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہو... ابھی تک مولوی ہی پوسٹر بازی کرتے تھے... اب تم نے خواتین کو بھی اس پر کام پر لگا دیا ہے...؟ پہلے مولوی ہی چیخ پکار کرتے تھے اب تم نے باجی بنا بنا کر انہیں بھی یوٹیوب سے سن کر چیخ پکار پر لگا دیا ہے.. پہلے صرف مولوی کمپٹیشن کی جنگ لڑ رہے تھے... اب تم نے ان بیچاریوں کو بھی اس کام پر لگا دیا ہے.... جیسے ناہنجار بے غیرت مولویوں کی وجہ سے مولویت بے قدر وقیمت ہوگئی.... اسی طرح باجیاں اور آپائیں اتنی بدنام ہو چکی ہیں....کہ عالمہ سن کر بہت سے لوگ شادی نہیں کرنا چاہتے.... عالمہ بچی کو بہو بنانے سے لوگ ڈرتے ہیں.... اللہ کی پناہ ان بے غیرت مولویوں سے جو اب پوسٹرز میں باجیوں کے نام کیساتھ اپنا نام لکھواتے ہیں.... بیچ میں بڑا سا لکھا نام... عالمہ فاضلہ محترمہ، مقرر شعلہ بیان، خطیبہ دھماکے دار... اور ارد گرد دس مولویوں کے نام.... اتنے بے غیرت ہوگئے ہیں کچھ مولوی.... کہ اگر سرکاری چھاپہ پڑ جائے تو آشا رام سے بڑے عاشق کچھ اس طرح کے مولوی نکلیں گے.... اور یاد رکھنا اب مدرسوں کی باری لگنے والی ہے..... سرکار ابھی ڈیٹا جمع کر رہی ہے.... مدرسوں کی رہی سہی عزت یہی باجیوں کے مقلد اور مقتدی برباد کریں گے.... اہلسنت کا موقف ہے نغمة المرأة مرأة عورت کی آواز عورت ہے... اعلی حضرت امام اہلسنت رحمة الله عليه نے فتاوی رضویہ میں کئی جگہ لکھا کہ عورت کی آواز عورت ہے... پھر انہیں مائک کس نے تھمایا...؟ کونسا اتنا بڑا اجتماع ہوتا ہے جہاں مائک ضرورت پیش آئے... آج تو خانہ ساز عالمی شہرت یافتہ خطیب اور مفکر اسلام کی تقریر سننے والے اتنے نہیں ہوتے کہ مائک کے بنا آواز نہ پہنچے.... اور تم ان خواتین کو مائک تھما دیا... مولوی جب پوسٹر بازی پر اترے تو... پوسٹروں کا کیا حال ہے کون نہیں جانتا.. اکثر پوسٹروں کا حال یہ ہے کہ جیسے کسی جوکر کی اسکرپٹ ہے.... اب عورتوں کے بھی پوسٹر چھپنے لگے... اب یہ القابات میں مولوی کی برابری کرنے لگی ہیں... عالمہ فاضلہ، مفتیہ، فقیہا ، محدثہ، خطیبہ ،مقررہ شعلہ بار... کچھ دن بعد غزالیہ، رازیہ، گرانڈ مفتیہ ، بے باک خطیبہ، بے حیا مقررہ، نکتی داں فقیہا، شہرت یافتہ محدثہ، اور چرخ کہن کانپانے والی عالمہ بھی بازار میں آجائیں گی... کچھ مولویوں کا بس چلے تو یہ کچھ مخصوص باجیوں کو مجتھدہ بنا کر خود اسکی تقلید کریں.... انکے اقوال یوں نقل کریں کہ فلاں فلاں مجتھدہ باجی نے یہ فرمایا ہے.... وہ دن دور نہیں جب بے غیرت مولوی باجیوں کی دست بوسی کریں گے.... اور انہی سے خلافت لے کر خلیفہ فلاں باجی فخر سے لکھیں گے.... بنظر انصاف دیکھو، اور غور کرو.... جن جبہ قبہ دھاریوں کی علمی اوقات زیرو ہے... جو ایک دم بلنڈر مار ہیں... ایک دم خالی ڈبے... وہی آج باجیوں کے پلو، نوز پیس اور دستانے کے وسیلے سے شہرت اور دولت کی کوشش فرما رہے ہیں... خود کی اوقات بالکل نہیں تو سوچتے ہیں چلو انہیں کے کیساتھ کچھ بھلا ہوجائے.... یہ سب مہیلا جیوِت ہڑکچلو ہیں.... ایک محترمہ ہیں.... جنکی شادی شاید نہیں ہوئی ہے یا پھر ہوئی تھی لیکن وہ مطلقہ یا بیوہ ہیں... انکے چکر میں بڑے بڑے مولوی اپنا گھر برباد کر چکے ہیں.... ایک پیر صاحب نے انہیں محترمہ سے کافی شہرت پائی.... ان کے ٹچ میں اس دور کے بڑے بڑے رازی، وغزالی رہتے ہیں... ایک سے ایک نکتہ داں فقیہ، محدث عصر محترمہ کے چنگل شریف میں کھجلی فرماتے ہیں... اور سینکڑوں جامع معقولات و منقولات تو وہاں علم کی الٹی شریف اور عصری علوم کی ریاح خارج فرماتے ہیں... کچھ مولویوں کو محترمہ نے کھٹمل اور مچھر بنا ڈالا ہے... اپنی نسوانی کرامت سے.... بہر حال مولوی لڑکیوں کے مدرسے کھولتے رہیں گے... جب تک لڑکیوں کے مدارس بدترین اور گھٹیا درجے کی بدنامی سے دو چار نہ ہوجائیں... پھر جب لڑکیاں مدرسوں سے دور ہوجائیں گی.... تب مولوی چھکوں کے مدارس پر لگ جائیں گے.... انکے لئے بھی القابات تیار کریں گے... چھکے ملت، زنخے ملت نامرد ملت... یہ وہ ذات ہے جو نہ مرد ہے نہ عورت انکی زیارت فرمائیں اور دہرا لطف پائیں... مولوی کچھ بھی کر سکتا ہے... گالی باز گروہ کو میری باتوں سے بڑی تکلیف ہورہی ہے.... اپنی تکلیف کو تسلی میں بدلنے کے لئے گالی گلوچ ان کا بڑا سہارا ہے.... کچھ تو مجھے سمجھا رہے ہیں کہ ارے آپ کی بات کو جہلاء دلیل بنائیں گے..... واہ رے دنیادار ٹوپی والے.... تجھے خدا کا خوف نہیں...نبی کریم ﷺ سے حیاء نہیں... لڑکیوں کی تربیت اور تعلیم بہت اچھی بات ہے.... مگر جو خود تربیت یافتہ نہیں وہ کیا تربیت کریں گے.. میں ان پیروں اور مولویوں کے خلاف ہوں جو عورتوں کی تقلید پر اتر آئے ہیں... جو عورتوں کو پوسٹر بازی پر آمادہ کر رہے ہیں.... میں ان کمینے جاہل ٹوپی داروں کے خلاف ہوں جو عورتوں کو بے حیاء، بے غیرت، دھماکے دار، شعلہ بار بنا رہے ہیں... جو مدارس صحیح تعلیم تربیت کر رہے ہیں... اللہ عزوجل ان مدارس کو تاقیامت آباد رکھے.... ✍................ *Zulfi Subhani.* ☎................. *8080603074.*
❤️ 2

Comments