Naqvi Media ®️ (News Channel)🇵🇰
January 31, 2025 at 08:10 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *31 جنوری 2025 | بروز جمعہ | | اہم خبروں کی جھلکیاں |👇*
🔴 (1) وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
🔴 (2) ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ، 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک پہنچ گئی
🔴 (3) پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا
🔴 (4) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے دوسری عدالت سے جج لانے کے معاملے پر ججز کا چیف جسٹس کو خط
🔴 (5) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے، ججز کے خط کا متن
🔴 (6) کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر اور تین پولیس اہلکار زخمی
🔴 (7) کرم گرینڈ جرگہ ختم، امن معاہدے پر عمل درآمد کا اعلان
🔴 (8) جس روز حکومت کی حمایت ختم ہوئی، یہ گر جائے گی: مولانا فضل الرحمان
🔴 (9) ملتان میں بزرگ شہری پر ظلم کرنے والے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا
🔴 (10) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
🔴 (11) چیمپئنز ٹرافی: وزیراعظم 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، محسن نقوی
🔴 (12) سیکورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 10 خوارج جہنم واصل
🔴 (13) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کر دیا
🔴 (14) مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم خیبر پختونخوا سے گرفتار
🔴 (15) ’پنجاب نہیں سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلیں‘ شرجیل میمن نے مریم نواز کے دعوے کی تصحیح کردی
🔴 (16) سپریم کورٹ: عمران خان کی آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
🔴 (17) ایل پی جی ساڑھے 3 روپے مہنگی، فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر
🔴 (18) امریکی خاتون اہلِ کراچی کی ترجمان بن گئیں، حکومت سندھ کو آئینہ دکھادیا
🔴 (19) نوجوان کی محبت میں کراچی آئی خاتون کا بیٹا سامنے آگیا، والدہ کا ذہنی توازن خراب ہے، بیان
🔴 (20) نیویارک کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جائے، امریکی خاتون واپس جانے پر تیار
🔴 (21) سویلینز کا ملٹری ٹرائل؛ اے پی ایس حملہ اور 9 مئی احتجاج کے شہریوں میں کیا فرق ہے؟ آئینی بینچ
🔴 (22) ’’کرپشن کی تو اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘ سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ
🔴 (23) دو لانگ مارچ میں ہماری قیادت کے رابطے اداروں سے تھے، میں نکلوں گا تو رابطے نہیں ہونگے، جنید اکبر
🔴 (24) مہنگی بجلی، جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر مظاہرے، کراچی میں بھی احتجاج
🔴 (25) ملک بھر میں صحافیوں کا پیکا قانون کیخلاف احتجاج، سرکاری تقریبات کے بائيکاٹ کا اعلان
🔴 (26) صحافتی تنظیموں کو پیکا قانون کی حمایت کرنا چاہیے، عطا تارڑ
🔴 (27) وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کیلئے تیار ہو جاتے ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
🔴 (28) چیف جسٹس سے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات، جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس پر تبادلہ خیال
🔴 (29) سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے ہوگئی
🔴 (30) خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع
🔴 (31) سندھ حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
🔴 (32) امریکی فضائی حادثے میں جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل
🔴 (33) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ
🔴 (34) پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس انسانی حقوق اور اصلاحات سے مشروط ہوگا، یورپی یونین
🔴 (35) کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد
🔴 (36) پاکستانیوں کو سمندر کے غیر قانونی راستے سے اسپین بھجوانے والے کئی گینگز بے نقاب
🔴 (37) 9 مئی کیس: 5 افغان شہریوں سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل، رہا کرنیکا حکم
🔴 (38) جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرسکا
🔴 (39) کراچی؛ 18 روز قبل لاپتا ہونیوالے 2 بچوں کی عدم بازیابی پر اہلخانہ کا اسمبلی کے باہر احتجاج
🔴 (40) کراچی میں مختلف مقامات سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد
🔴 (41) کراچی: کورنگی سے دو کمسن بھائی لاپتا، نامعلوم شخص ساتھ لے گیا، ذاتی دشمنی ہے، پولیس
🔴 (42) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات معاملہ، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری.