
Naqvi Media ®️ (News Channel)🇵🇰
February 1, 2025 at 06:58 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *01 فروری 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🔴 (1) بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 24 گھنٹے میں 23 دہشت گرد ہلاک، 18 جوان شہید
🔴 (2) نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کرلیں، انہیں قوم کے تعاون سے شکست ضرور ملے گی، آرمی چیف کا اعلان
🔴 (3) اسرائیل نے مزید 183 فلسطینیوں کو رہا کر دیا، جانبازوں نے بھی 3 یرغمالیوں کو چھوڑ دیا
🔴 (4) 8 فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، وزیرداخلہ محسن نقوی
🔴 (5) لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ
🔴 (6) جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے کیا گیا
🔴 (7) اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی
🔴 (8) چیف جسٹس نے عہدہ قبول کرکے مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور شاہ ہیں، حامد خان
🔴 (9) ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار
🔴 (10) پاور سیکٹر کیلئے پیکیج میں پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو مکمل ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز
🔴 (11) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے، فواد چودھری
🔴 (12) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ
🔴 (13) پی این ایس سی کی نوازشیں، جی ایم کی یومیہ اجرت 27 ہزار اور سکیورٹی اہلکار کی 7 ہزار روپے ہونے کا انکشاف
🔴 (14) کوئی بے ایمان ہو تو وہ جج نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی
🔴 (15) ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ
🔴 (16) عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے، فیصل چوہدری
🔴 (17) امریکا، ہالینڈ کے حکام کا پاکستان سے فعال سائبر کرائم نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ
🔴 (18) ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی
🔴 (19) وفاقی حکومت کا سال مکمل، وزیر اعظم نے کارکردگی رپورٹ مانگ لی
🔴 (20) ٹانک، مغوی ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا
🔴 (21) کراچی: ملک ریاض سمیت 33 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر
🔴 (22) راولپنڈی: والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید، 6 لاکھ جرمانے کی سزا
🔴 (23) پختونخوا حکومت نے کرم جرگے سے اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کرنے والوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
🔴 (24) پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہو کر وطن واپس پہنچ گئے
🔴 (25) اراکین کی تنخواہ میں اضافے کے متعلق سینیٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب
🔴 (26) نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا
🔴 (27) ملکہ کوہسار مری میں صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری، وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی
🔴 (28) کراچی؛ طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے والے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے زہریلی دوا پی لی
🔴 (29) چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ سے قبل دبئی میں ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافہ
🔴 (30) کراچی؛ یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، اگلے چند روز میں راتیں خنک رہنے کا امکان
🔴 (31) پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد
🔴 (32) لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر 3 ہفتوں بعد قابو پالیا گیا، نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
🔴 (33) لاہور: جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
🔴 (34) امریکا نے پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا
🔴 (35) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کردیا
🔴 (36) خیبرپختونخوا حکومت کا مستحق خاندانوں کے لیے رمضان پیکیج کا اعلان
🔴 (37) فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں: مرتضیٰ وہاب
🔴 (38) فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
🔴 (39) سعودی عرب کی نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا
🔴 (40) بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی عدم فراہمی، قبائلی اضلاع کی 50 لاکھ سے زائد آبادی ترقی سے محروم
🔴 (41) واشنگٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی
🔴 (42) واشنگٹن حادثہ: امریکی فوج کا بلیک ہاک یونٹ حادثے کا ذمہ دار قرار
🔴 (43) امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
https://chat.whatsapp.com/G0bfvETAUEnCdFuBC0XB99