Naqvi Media ®️ (News Channel)🇵🇰
Naqvi Media ®️ (News Channel)🇵🇰
February 4, 2025 at 05:56 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *04 فروری 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات انکی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیں گے: آرمی چیف 🔴 (2) آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، سیکورٹی ذرائع 🔴 (3) عمران خان کے آرمی چیف کو خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم خیر مقدم کریں گے: بیرسٹر گوہر 🔴 (4) "ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے" عمران خان کے آرمی چیف کو خط پر عرفان صدیقی کا شاعرانہ تبصرہ 🔴 (5) پچھلی حکومت دہشت گردوں کو پاکستان واپس لائی اور انہیں امن کا پیامبر کہا گیا، وزیراعظم 🔴 (6) پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں 30 لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے کیش دینے کا اعلان 🔴 (7) کے پی میں بیوہ و نادار عورتوں، یتیم و یسیر بچوں کیلیے خصوصی الاونس کا منصوبہ تیار 🔴 (8) وزیراعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کا اعلان 🔴 (9) وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان، سمری تیار 🔴 (10) مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت مکمل، تعلق پاکستان سے نکلا 🔴 (11) وفاقی حکومت کا کل یوم کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری 🔴 (12) یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے 🔴 (13) حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان 🔴 (14) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنے کا فیصلہ 🔴 (15) اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار، سرمایہ کاروں کے مزید ایک کھرب روپے ڈوب گئے 🔴 (16) سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: غلط استعمال پر قانون کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، سربراہ آئینی بینچ 🔴 (17) رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو خاموشی سے جڑواں شہروں سے بے دخل کرنے کا فیصلہ 🔴 (18) کُرم میں 30 بنکرز مسمار، سامان رسد کی 453 گاڑیاں پہنچائی جاچکیں 🔴 (19) حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ 🔴 (20) پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا 🔴 (21) جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں داخل امریکی خاتون کے نفسیاتی مریضہ ہونے کی تصدیق 🔴 (22) حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ 🔴 (23) پی سی بی کا بڑا اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر حنا منور قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر 🔴 (24) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا 🔴 (25) پشاور ہائیکورٹ کے نئے 10 ججز نے حلف اٹھا لیا 🔴 (26) سندھ حکومت کا منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے تھانے بنانے کا فیصلہ 🔴 (27) پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ 🔴 (28) اسلام آباد: بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ 🔴 (29) فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 294300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی 🔴 (30) صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کیلئے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ 🔴 (31) لاہور: خاتون نے گنگا رام اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی 🔴 (32) کراچی انٹر بورڈ نے سال اوّل کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا 🔴 (33) چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان 🔴 (34) مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر وزیر اعظم، آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے 🔴 (35) عمرہ پر جانے کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار، مارکیٹ میں قلت 🔴 (36) سعودی عرب میں یکم مارچ کو پہلے روزے کا امکان ہے، ماہرین 🔴 (37) ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل 🔴 (38) کراچی لٹریچر فیسٹیول کا 16 واں ایڈیشن جمعہ سے شروع ہوگا، کے ایم سی ہر ممکن تعاون کرے گی: مرتضیٰ وہاب 🔴 (39) ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے اضافی عملہ اور وسائل مانگ لیے 🔴 (40) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد 🔴 (41) خیبرپختونخوا میں میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے 🔴 (42) لاہور پولیس کی قحبہ خانوں کیخلاف کارروائیاں، 7 خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار 🔴 (43) ڈہرکی؛ پولیس نے اسلحے کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی، اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانا تھا 🔴 (44) کوئٹہ: ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ قاتلانہ حملے میں جاں بحق 🔴 (45) کراچی-ڈھاکا براہ راست فلائٹس کیلئے فلائی جناح کی منظوری دے دی گئی 🔴 (46) سعودی عرب: واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، 6 سال بعد وائس، ویڈیو کال بحال 🔴 (47) چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت 🔴 (48) رانی پور: کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس، مدعی نے ملزمان سے صلح کرلی 🔴 (49) سینیٹ کمیٹی میں بھکاریوں سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل منظور https://chat.whatsapp.com/G0bfvETAUEnCdFuBC0XB99

Comments