محمد جمال الدین خان قادِری
محمد جمال الدین خان قادِری
February 13, 2025 at 09:40 PM
دنیا بھر کے تمام سنی صـحـیح العقیدہ مسلمانوں کے لئے دعائے خیر 🤲 🤲 https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J ﷽ اے الله پاک ﷻ تو اپنے حبیب پاک، صاحب لولاک ﷺ اور تمام انبیاء و مرسلین علیہم السلام، تمام صحابۂ کرام و اہل بیت اطہار، تمام ائمۂ مجتہدین و جملہ بزرگانِ دین، اولیائے کاملین و علمائے ربانیین رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین کے صدقہ و طفیل؛ دنیا بھر کے تمام سنی صحیح العقیدہ مسلمانوں کو آج کی مبارک و با برکت رات یعنی *شب براءت* مِیں اپنے تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے سچے دِل سے توبہ کرنے کی توفیق عطا فرما ـ قضا نمازوں کو ادا کرنے کی، قرآن مقدس کی تلاوت کرنے کی، درود و سلام اور کلمہ و تسبیح پڑھنے کی توفیق عطا فرما ـ *تمام مسلمانوں کو* ہمیشہ شریعت و سنت کی روشنی مِیں زِندگی گزر بسر کرنے کی توفیق عطا فرما ـ آپس مِیں خوب خوب اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی عطا فرما ـ آمین تمام مسلمانوں کو اِسلام و سنیت، مذہبِ اہل سنت و جماعت جِسے دورِ حاضر مِیں پہچان کے لئے مسلکِ اعلٰی حضرت کہا جاتا ہے اسی مسلڪِ حق پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہنے کی توفیق عطا فرما، اور اِسی مسلکِ حق پر خاتمہ بالخیر فرما ـ آمین تمام فرائض، واجبات اور سنت مؤکدہ کو پابندی کے ساتھ ان کے صحیح وقتوں پر صحیح طریقے کے مطابق ہمیشہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرما ـ اس کے بعد نوافل و مستحبات پر بھی عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما ـ اور تمام ناجائز، حرام اور کفر و شرک کے قول و فعل (باتوں اور کاموں) سے تا دمِ حیات بچنے کی توفیق عطا فرما ـ آمین دنیا بھر کے تمام مسلمانوں مِیں سے جو بھی پریشاں حال ہوں ان کی تمام پریشانیوں کو دور فرما، جو بیمار ہوں انہیں تمام بیماریوں سے شِفاء عطا فرما، جو بے روزگار ہوں، انہیں صاحبِ روزگار بَنا، اور جو صاحبِ روزگار ہوں ان کی روزی روٹی، کمائی اور دوکان و مکان مِیں دِن دونی رات چَوگُنی ترقی عطا فرما ـ جو بے اولاد ہوں انہیں نیک صالح اولاد عطا فرما، اور جو صاحبِ اولاد ہوں ان کی اولادوں کو نیک، پابندِ شرع اور والدین کا فرماں بردار بَنا ـ تمام مسلمانوں کی تمام جائز تمناؤں کو پوری فرما ـ ہر دُکھ تکلیف، پریشانی، رنج و غم اور مصیبت سے نجات عطا فرما ـ صحت و سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ زِندگی عطا فرما ـ آمین حلال روزی کمانے، کھانے اور اپنے گھر والوں کو کِھلانے کی توفیق عطا فرما ـ حقوق الله (الله کے حقوق) اور حقوق العباد (الله کے بندوں کے حقوق) بِالخصوص نماز، روزہ اور والدین بیوی بچوں کے حقوق شریعتِ مطہرہ کی روشنی مِیں ادا کرنے کی توفیق عطا فرما ـ جانے انجانے مِیں جو بھی چھوٹے بڑے گناہ ہو چکے ہوں ان تمام گناہوں سے سچے دِل سے توبہ کرنے کی توفیق عطا فرما ـ اور آئندہ تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے ہمیشہ بچنے کی اور تمام اچھے کاموں کو ہمیشہ کرنے کی توفیق عطا فرما ـ *بِالخصوص خاتمہ ایمان پر فرما ـ* آمین *طالبِ دُعا و دُعا گو* عُـبَیۡدِ غَوۡثُ‌ؔوخَواجَہؔ، رَضَاؔ وَکُـل اَولِـیَآء مُحَمَّدۡ جَمَالُ‌الـدِّیۡنۡ خَانۡ قَادِرِیۡ رَضَـوِیۡ ضِـلَـعۡ بَـہۡـرَائِـچ شَـرِیۡف یُوۡ. پِیۡ. اَلـہِـنۡـدۡ مُوۡبَائِل نَمبَر +917860520899📱 https://wa.me/+917860520899 https://t.me/Muhammad_Jamaluddin_Khan ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ येह तह़रीर `हिंदी Hindi ہندی` में ↷ https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/742 Yeh Ta'hreer `ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ` Men ↷ https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/741
❤️ 👍 💐 🤲 7

Comments