محمد جمال الدین خان قادِری
محمد جمال الدین خان قادِری
February 15, 2025 at 01:25 PM
*مفتی اور مجتہد کسے کہتے ہیں ؟* 📝محمد جمال الدین خان قادِری https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J *`المفتی:`* وہ فقیہ جو حوادث و نوازل میں جواب دیتا ہے اور اس کے لئے ملکۂ استنباط ہوتا ہے ـ اصل میں مفتی مجتہد ہوتا ہے ـ *فی زمانہ ناقلین ہیں* جنہیں مجازًا مفتی کہا جاتا ہے ـ [خزائن التعریفات، صفحہ³⁶⁰، از مفتی انس رضا قادِری] *`المفتی بہ:`* کسی مسئلہ میں ائمہ کے مختلف اقوال میں سے وہ راجح قول کہ جسے فقہاء میں سے اہل ترجیح (نے کسی ایک قول کو ترجیح) دی ہو ـ [خزائن التعریفات، صفحہ³⁶¹] *`مفتئ حقیقی:`* اس مجتہد کو کہتے ہیں جو سائل کے سوال کا جواب ادلۂ اربعہ (چار حجتیں یا دلیلیں جن سے مسائل استنباط کئے جاتے ہیں، وہ چار اصول جن پر علم فقہ کی بنیاد ہے *یعنی* کتاب الله، سنت رسول، اجماع امت اور قیاس) سے اخذ کرکے دے ـ [تعریفات، صفحہ¹²⁹ از مفتی منظور عالم رضوی پورنوی] *`مفتئ عرفی:`* اس عالمِ با عمل کو کہتے ہیں جو (دلیل تفصیلی کو جانے بغیر محض تقلید کے طور پر) سائلین کو اپنے امام کا قول بتا دے یعنی جو بات صاحب مذہب سے ثابت ہے مسائل کے جواب مِیں اسے بیان کر دے ـ [ایضًا، صفحہ¹²⁹] *`المفتی الماجن:`* وہ شخص جو لوگوں کو حیلے سِکھلاتا ہو ـ وہ شخص جو بے علمی سے فتوٰی دیتا ہو [خزائن التعریفات، صفحہ³⁶⁰] ـ بے حیا قاضی، وہ مفتی جو لوگوں کو باطل شرعی حیلے سِکھائے مثلًا کسی عورت کو ارتداد کی تعلیم کرنا کہ بائن ہو جائے اپنے شوہر سے یا اس سے زکٰوۃ ساقط ہو جائے اور پھر مسلمان ہو جائے [ریختہ اردو ڈِکشنری] ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ *`مجتہدین:`* وہ حضرات ہیں جو قران و حدیث کے تمام معنی و رموز کے عالم ہوں اور اصطلاحات قران و حدیث سے واقف ہیں اور مسائل جزئیہ کو قران و حدیث کی روشنی میں استخراج کرنے کا ملکہ رکھتے ہوں ۔ [تعریفات، صفحہ¹¹⁸،¹¹⁷] *`المجتہد فیہ:`* وہ مسئلہ جو ایسی دلیل پر مبنی ہو کہ جو شرعًا معتبر ہو لیکن نص یا اجماع نہ ہونے کی وجہ سے کسی مجتہد کا اس میں اختلاف کرنا روا ہو ـ وہ مسئلہ جس میں نص نہ ہونے کی وجہ سے ائمہ کا اختلاف ہو اور اس پر اجماع منعقد نہ ہو ـ [خزائن التعریفات، صفحہ³²⁶] *`مجتہدین فی الشرع:`* وہ حضرات ہیں جو اپنے مقرر کردہ قواعد وصول پر ادلۂ اربعہ کے ذریعہ احکام استنباط کریں اور وہ اصول و فروع میں کسی کے تابع نہ ہوں ۔ جیسے ائمۂ اربعہ، سفیان ثوری وغیرہم ۔ [ایضًا، صفحہ¹¹⁸] *`مجتہدین فی المذہب:`* فقہائے کرام کے اس طبقہ کو کہتے ہیں جو اپنے امام کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر مسائل کا استنباط کریں اور اصول و قواعد میں اپنے امام کے تابع ہوں اور مسائل فرعیہ میں اپنے اجتہاد کے سبب بعض جگہ اپنے امام کی مخالفت بھی کرتے ہوں جیسے اصحاب ابی حنیفہ وغیرہم ۔ یعنی امام ابو یوسف و امام محمد وغیرہ ۔ [ایضًا، صفحہ¹¹⁸] *`مجتہدین فی المسائل:`* فقہائے کرام کا وہ طبقہ ہے کہ جن مسائل میں امام سے کوئی روایت نہ ہو ان میں اپنے امام کے اصول و ضوابط کے مطابق احکام استخراج کریں اور اصول و فروع دونوں میں اپنے امام کے مقلد ہوں ۔ جیسے امام ابو جعفر طحاوی و ابو الحسن کرخی وغیرہم ۔ [ایضًا، صفحہ¹¹⁸] *`اصحاب الرائے:`* وہ فقہاء جو مسائل کے استنباط میں قیاس اور رائے سے کام لیں ـ [فیروز اللغات، صفحہ⁹⁸] ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ येह तह़रीर `हिंदी Hindi ہندی` में ↷ https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/746 Yeh Ta'hreer `ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ` Men ↷ https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/745
❤️ 🌹 💐 6

Comments