
محمد جمال الدین خان قادِری
February 16, 2025 at 10:34 AM
*فقہائے کرام کے* ❼ *درجات کا تعارف*
✍ محمد ناصر جمال عطاری مدنی
*ٹائِپِنگ:* محمد جمال الدین خان قادِری
فِقْہِ اسلامی زندگی گزارنے اور مسائلِ زندگی کو حل کرنے والا مکمل قانون ہے ۔ ہمارے بُزُرگانِ دین رحمھم اللہ المُبِیۡنۡ نے علمِ فقہ کے حُصول اور اِشاعت کے لئے اپنی زندگیاں وَقْف کر دیں اور اُمّت کو دَر پیش مَسائل کا حل پیش کرکے شریعت پر عمل کرنے کی راہیں ہموار کیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
فقہ کے میدان میں گِرانۡقَدۡر خدمات انجام دینے والے علمائے کرام کو فُقَہا نے مختلف طَبَقات میں تقسیم کیا ہے، *چنانچہ فُقَہائے کرام کے 7 درجے ہیں:*
❶ *`مُجۡتَہِدِ مُطۡلَقۡ:`* وہ مُجۡتَہِدۡ جو قَوانِین بنانے اور دلائلِ اَرْبَعَہ (یعنی قراٰن، حدیث، اِجماع، قیاس) سے اَحکام و فُرُوع (یعنی جزئیات) کا اِستنِباط کر سکے نیز اس سلسلے میں یہ حضرات کسی اور امام کے مُحتاج نہ ہوں ۔ جیسے امامِ اعظم ابو حنیفہ، امامِ شافعی، امامِ مالک، امام احمد بن حنبل رحمۃ الله تعالٰی علیہم اجمعین ۔
❷ *`مُجۡتَہِد فِی الۡمَذۡہَبۡ:`* وہ مُقَلِّدۡ مجتہد جو اپنے امام کے بنائے گئے قَوانِین کی روشنی میں اَحکام کے اِستنِباط کی اَہلیّت رکھتا ہو اگرچہ وہ اپنے امام کی فُروع میں مُخالفت کرتے ہوں مگر اُصول میں اپنے ہی امام کی پیروی کرتا ہو ۔ *جیسے* امام ابو یوسف اور امام محمد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہما ۔ [رد المحتار، جِلد¹، صفحہ¹⁸¹، جد الممتار، جِلد¹، صفحہ³⁰¹]
*`یاد رکھئے!`* مُجۡتَہِد فِی الۡمَذۡہَبۡ حکم کا اِسۡتِخۡراجۡ اسی صورت میں کرے گا کہ جب اسے اپنے امام کا ایک قَول بھی نہ ملے، اگر اسے اپنے امام کا ایک قول بھی مل گیا تو وہ اس کی مخالفت نہیں کرےگا ۔ جن مَسائل میں دو یا اس سے زائد اَقوال ہوں اور ان میں سے کسی ایک قَول کو مُجۡتَہِدِ مُطۡلَقۡ نے اختیار کرلیا ہو تو مُجۡتَہِد فِی الۡمَذۡہَبۡ دیگر اَقوال میں سے کوئی ایک قول کر سکتا ہے، *یہی وَصْف* ”مُجۡتَہِد فِی الۡمَذۡہَبۡ“ کو دیگر طَبَقات سے ممتاز کرتا ہے ـ [جد الممتار، جِلد¹، صفحہ³⁰¹]
❸ *`مُجۡتَہِد فِی الۡمَسائِلۡ:`* وہ مُقلّد مجتہد جو اُصول و فُروع میں اپنے امام کی مخالفت تو نہ کرے مگر اُصول و قَواعِد کو پیشِ نظر رکھ کر غیر مَنۡصُوص مَسائل کو حَل کرنے کی اَہلیّت رکھتا ہو ۔ *جیسے* امام کَرخی، امام سَرَخۡسِی رحمۃ الله تعالٰی علیہما ـ
❹ *`اَصۡحابِ تَخۡرِیۡجۡ:`* وہ مُقَلِّد فَقِیۡہ جو اِجتِہاد تو نہ کر سکیں البتّہ اُصول اور مَاخَذ پر گہری نَظَر رکھنے کی وجہ سے مسائل سے اِجمال و اِحتِمال کو دور کرنے کی صلاحیّت رکھتے ہوں نیز ان میں فُروعِی مسائل کی مثالوں کی روشنی میں قِیاس کرنے کی صلاحیّت بھی موجود ہو ۔ *جیسے* حضرت امام احمد بن علی رازی علیہ رحمۃ اللہ القَوی ۔
❺ *`اَصۡحابِ تَرۡجِیۡحۡ:`* وہ مُقَلِّدۡ فَقِیۡہ جس میں فِقۡہیۡ رِوایات میں سے کسی ایک کو ترجیح دینے کی صلاحیّت موجود ہو *جیسے* امام قُدوری رحمۃ الله تعالٰی علیہ ۔
❻ *`اَصۡحابِ تَمۡیِیۡزۡ:`* وہ مُقَلِّد فَقِیۡہ جو اَقۡوٰی، قَوی اور ضعیف رِوایات میں فرق کرنے پر قادر ہو *جیسے* صاحبِ کنزُ الدَّقَائِقۡ امام ابو البرکات عبد الله بن احمد نَسَفِی علیہ رحمۃ الله القَویۡ ـ
❼ *`مُقَلِّدِ مَحۡضۡ:`* وہ مُقَلِّدۡ جو ذکر کردہ صلاحیتوں میں سے کوئی بھی نہ رکھتا ہو ۔ ان میں عام مسلمان شامل ہیں ۔ [رد المحتار، جِلد¹، صفحہ¹⁸¹-¹⁸⁴]
مُقَلِّدِ مَحض کو فُقَہا کے طبقات میں شامل کرنے میں اس بات کی جانب بھی اشارہ ہے کہ جو خود میں گزشتہ 6 طبقات میں ذکر کردہ اہلیت نہ پاتا ہو وہ ان طبقات کے فُقَہا کا دامن تھام لے ۔ ہمارے فُقَہائے کرام رحمہم الله السَّلام نے علمِ فِقْہ کے حصول کی خاطِر بَرسوں مِحنت اور دن رات کوشش فرمائی، اس راہ میں آنے والی مشکلات اور آزمائشوں کو برداشت کیا جس کے نتیجے میں آج ہم ان پاکیزہ ہستیوں کو اچّھے الفاظ سے یاد کرتے ہیں ۔
ہمیں بھی چاہئے کہ ان بزرگوں کی سیرت کا مطالعہ کریں، ان کے عِلمی اَثاثے سے اِستفادہ کرنے کی اَہلیت پیدا کریں اور علمِ دین کے زیور سے آراستہ ہو کر مسلمانوں کے مذہبی، معاشی، معاشرتی، اِقتِصادی اور تجارتی مسائل کو حل کرنے کے لئے آگے بڑھیں ـ *الله پاک ہمیں علمِ دین حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔* اٰمِیۡنۡ بِجَاہِ النَّبِیِّ الۡاَمِیۡن صَلَّی اللهُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَاٰلہٖ وَ سَلَّمۡ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
येह तह़रीर `हिंदी Hindi ہندی` में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/755
Yeh Ta'hreer `ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ` Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/754
❤️
🌹
💐
4