
محمد جمال الدین خان قادِری
February 18, 2025 at 01:20 PM
اپنے دل کا قبلہ اور اپنی فکر درست رکھیں
✍مولانا طارق انور مصباحی صاحب قبلہ
*`ہاں، تم بھی اعلٰی حضرت کی طرح عشقِ مصطفوی اور محبت نبوی میں ڈوب جاؤ تو ضرور بہت کچھ پا لوگے، لیکن یہ کام تم سے ہو نہیں پائےگا ۔ تم عہد حاضر کے کسی عظیم فرد پر اپنی محبتیں نثار کرو گے اور پھر وہیں تک محدود ہو کر رہ جاؤ گے، یعنی وسیلہ کو مقصود اصلی بنا لوگے ۔ .... ساری برائی مقصود و وسیلہ میں فرق نہ کرنے کے سبب پیدا ہوئی ہے ۔`*
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
`مبسملا و حامدا و مصلیا و مسلما`
اپنے دل کا قبلہ اور اپنی فکر درست رکھیں
(1) قرون اولٰی سے آج تک یہی طریق کار مروج ہے کہ اصحاب علم و فضل کسی ایک فن میں کمال و مہارت حاصل کرنے کی کوشِش کرتے اور پھر فضل خدا وندی سے ماہر و کامل ہو جاتے ۔ حسب ضرورت ضمنی طور پر دیگر علوم و فنون کی طرف بھی پیش قدمی کرتے ۔ آپ بھی اپنے لئے کسی ایک فن کا انتخاب فرما کر کمال و مہارت حاصل کرنے کی کوشِش کریں اور ضمنی طور پر دیگر ضروری علوم و فنون سے بھی ربط و تعلق برقرار رکھیں ۔
(2) اعلٰی حضرت (رضی الله عنہ) یا ان جیسی عبقری شخصیات پر اللہ تعالٰی عزوجل کا خاص فضل و احسان تھا کہ بہت سے علوم و فنون میں منفرد المثال اور بے نظیر و فائق الاقران قرار پائے ۔ *ہم لوگ اعلی حضرت (رضی الله عنہ) کے سامنے ویسے ہی ہیں جیسے ناریل کے جھاڑ کے سامنے چنے کا پودا ۔*
*ہاں، تم بھی اعلٰی حضرت (رضی الله عنہ) کی طرح عشق مصطفوی اور محبت نبوی میں ڈوب جاؤ تو ضرور بہت کچھ پا لوگے، لیکن یہ کام تم سے ہو نہیں پائےگا ۔ تم عہد حاضر کے کسی عظیم فرد پر اپنی محبتیں نثار کرو گے اور پھر وہیں تک محدود ہو کر رہ جاؤ گے، یعنی وسیلہ کو مقصود اصلی بنا لوگے ۔* شیخ ایصال اللہ تعالی تک رسائی کا ذریعہ اور شیخ اتصال حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تک رسائی کا ذریعہ، یہ دونوں ہی اصل مقصود نہیں ہیں، لیکن شیخ ایصال کا پانا مشکل اور عہد حاضر کے شیخ اتصال کا دربار نبوی تک پہنچانا مشکل ۔ مشکل زمانے میں پیدا ہوئے تو تم اعلٰی حضرت کیسے بنوگے؟
در اصل فکری پستی انسان کو ناکارہ بنا دیتی ہے، ورنہ عہد عروج اور عہد زوال دونوں عہد کے انسان انسان ہی ہوتے ہیں ۔ صرف فکری بلندی اور فکری پستی کا فرق ہوتا ہے ۔ عقل مندی ارجمندی لاتی ہے اور حماقت سے ہلاکت آتی ہے ۔
*ساری برائی مقصود و وسیلہ میں فرق نہ کرنے کے سبب پیدا ہوئی ہے ۔* واسطہ سے بالواسطہ محبت کی جاتی ہے، کیونکہ وہ مقصود تک پہنچنے کا واسطہ ہوتا ہے اور واسطہ کے لئے محبت کا کچھ فی صد حصہ مختص کیا جاتا ہے، نہ کہ ساری محبتیں اس پر نچھاور کی جاتی ہیں ۔ ہاں بے فیض وسیلہ ایسی ہی تمنا کرےگا کہ تم اس کے *اندھ بھکت* بن جاؤ ۔ خواہ تمہاری ترقی ہو یا تنزلی، فائدہ ہو یا نقصان، پس نادانی نہ کرو ۔
`حضور خواجہ غریب نواز رضی الله تعالٰی عنہ نے حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ الله تعالٰی علیہ کو الله تعالٰی کی معرفت تک پہنچایا یا اپنی ذات کا عرفان عطا فرمایا ؟`
سوچو، سمجھو، غور کرو، دوبارہ دنیا میں بھیجے نہیں جاؤگے، لہٰذا آ جاؤ ان کی بارگاہ اقدس میں جو خاص کر قرب قیامت والوں کے لئے رسول بنا کر مبعوث فرمائے گئے اور خوب بھلائیاں سمیٹ لو ۔
حکم ہے کہ جب *تشہد* میں ”و اشھد ان محمدًا عبدهٗ رسوله“ پڑھا جائے تو حضور اقدس حبیب کبریا علیہ الصلوۃ والسلام کا تصور کیا جائے ۔ ہر شب و روز فرائض و سنن و نوافل مِلا کر 48 رکعات ہیں اور ان میں 25 بار *التحیات* پڑھی جاتی ہے ـ آپ خود ہی اپنی آزمائش کر لیں کہ کتنی بار *التحیات* پڑھتے وقت آپ کے دل میں تصور نبوی جلوہ گر ہوا ؟
پھر آپ کو سمجھ میں آ جائے گا کہ آپ حقائق سے کس قدر دور ہیں اور آپ کو کیسا ہونا چاہیے ۔ لیکن یہ سب باتیں زندوں کے لئے ہیں، مردہ دلوں سے صَرفِ نظر کرنا ہی خوب تر ہے ۔
✍ مولانا طارق انور مصباحی
*`جاری کردہ:`* 8 فروری 2025
https://t.me/TariqueAnwerMisbahi/4689
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر `اردو Urdu उर्दू` مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/763
येह तह़रीर `हिंदी Hindi ہندی` में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/762
❤️
🌹
💐
6