Noori Razvi Academy
February 6, 2025 at 12:53 PM
01 طہارت :- نماز پڑھنے والے کا (1) بدن (2) لباس اور (3) نماز پڑھنے کی جگہ ناپاکی (گندگی ) سے پاک ہو ۔ نماز پڑھنے والے پر غسل فرض نہ ہو اور وہ باوضو ہو۔
02 ستر عورت :- مرد کا ناف کے نیچے سے گھٹنے سمیت سارا حصہ اور عورت کا ہتھیلیوں، پاؤں کے تلووں اور چہرے کے علاوہ اپنا سارا جسم چھپانا۔ (عورت کے ہاتھ کلائیوں تک اور پیر ٹخنوں تک ظاہر ہوں تب بھی نماز ہو جائے گی )
03 استقبال قبلہ :- نماز میں خانہ کعبہ کی طرف سینہ کر کے کھڑا ہونا۔
04 وقت :- جو نماز پڑھنی ہے اس کا وقت ہو نا ضروری ہے۔ اگر وقت سے پہلے نماز پڑھی تو ادا نہیں ہو گی بلکہ وقت میں دوبارہ پڑھنی ہو گی۔ نماز فجر کو وقت کے اندر مکمل کرنا بھی ضروری ہے۔ جان بوجھ کر نماز کا وقت گزار دینا اور نماز ادانہ کرنا سخت گناہ ہے۔
05 نیت :- نیت دل کے پکے ارادے کو کہتے ہیں۔ کسی بھی نماز کو ادا کرنے کے لئے پہلے اس نماز کا دل میں پکا ارادہ کرناضروری ہے۔ اگر زبان سے بھی کہہ لے کہ مثلاً : ” میں فجر کی 2 رکعت فرض نماز ادا کرنے کی نیت کرتا ہوں تو زیادہ اچھا ہے۔
06 تکبیر تحریمہ :- یعنی نماز شروع کرنا، ”اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کریںگے۔ (ہمارا اسلام، 133 ماخوذا)
❤️
1