Al-kitab Foundation
February 22, 2025 at 05:22 AM
رمضان المبارک میں مطالعہ کے لیے ایک بہترین تفسیر
توضیح القرآن یعنی آسان ترجمہ قرآن
مترجم وشارح: مفتی محمد تقی عثمانی
اصل قیمت:1600/- تین جلدیں
رعایتی قیمت : 1100
رابطہ : الکتاب فاؤنڈیشن 8340586502
WhatsApp Link for order👇🏻
https://wa.me/message/TYNP6ODBDDPJF1
توضیح القرآن یعنی ''آسان ترجمہ قرآن'' مفتی محمد تقی عثمانی کا ایک علمی شاہکار ہے۔ یہ ترجمہ اپنی جامعیت کی وجہ سےمترجم کی علمی تحقیق کا اظہار کرتا ہے۔ مترجم نے یہ ترجمہ ساڑھے تین سال کے عرصے میں تحریر کیا ۔ اس کا اکثر حصہ دوران میں سفر لکھا گیا۔ 2008 میں یہ ترجمہ مکمل ہو کر سامنے آیا۔
*خصوصیات:*
1. با محاورہ اور انتہائی آسان ترجمہ جس سے فورا مطلب سمجھ آجائے۔
2. مختصرتفسیری تشریحات جن کے متعلق مفتی صاحب خود لکھتے ہیں:
"تشریحی حواشی میں صرف اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ ترجمہ پڑھنے والے کو جہاں مطلب سمجھنے میں کچھ دشواری ہو وہاں وہ حاشیہ کی تشریح کی مدد لے سکے۔ لمبے تفسیری مباحث اور علمی تحقیقات کو نہیں چھیڑا گیا کیوں کہ اس کے لیے بفضلہ تعالی مفصل تفسیریں موجود
ہیں۔ البتہ ان مختصر حواشی میں چھنی چھنائی بات عرض کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو بہت سی کتابوں کے مطالعہ کے بعد حاصل ہوئی ہے۔"
3. معیاری ادبی اور ٹکسالی زبان جس میں انسانی بساط کی حد تک قرآنی بلاغت کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ہر ہرعربی محاورے کا محاوراتی اردو بدل لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
4. ہر سورت کی ابتدا میں اس کا اجمالی تعارف۔
5. شروع میں ایک وقیع علمی مقدمہ بھی شامل ہے جس میں وحی کی ضروت، عہد رسالت و عہد صحابہ میں قرآن کی حفاظت، قرآنی علوم کے بنیادی تعارف اور تفسیر کے لیے درکار علوم اور ان کے متعلق پھیلی غلط فہمیوں جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
6. اس ترجمے نے بہت جلد ایک وسیع حلقہ قارئین بنا لیا ہے اوراب تک لاکھوں کی تعداد میں شائع ہو چکا ہے اور قریب قریب ہر مہینے مسلسل شائع ہو رہا ہے۔ اگرچہ یہ متوسط درجے کے پڑھے لکھے حضرات کی قرآنی تعلیم کی غرض سے لکھا گیا تھا لیکن علما اور خواص بھی اس سے بدستور استفاد ہ کر رہے ہیں۔ اس میں صاحب ترجمہ کی اپنی ذاتی ہردلعزیزی اور شہرت و پسندیدگی کو بھی عمل دخل ہے.