Kalam E Sayyed Rifai
Kalam E Sayyed Rifai
February 4, 2025 at 09:11 AM
*منقبت سیدنا اقرار شاہ حسینی رحمۃاللہ علیہ* ہانگل شریف کچھ عرض ہے سنانی اقرار شاہ حسینی ہے وقت ناگہانی اقرار شاہ حسینی آکر لحد سے باہر جلوہ دکھادو اپنا ہے شام بھی سہانی اقرار شاہ حسینی سانسوں سے دھڑکنوں سے بے جان آنسوؤں سے کچھ بات ہے سنانی اقرار شاہ حسینی رو رو کے حال کہنے کی بھی نہیں ہے ہمت للہ، کرم، اغثنی اقرار شاہ حسینی اس در کی ہی زیارت کرتے تھے اعلیٰ حضرت ہے نور آسمانی اقرار شاہ حسینی چھاڑو لگائے در پر ہر روز شیر آکر کیا قربِ بے زبانی اقرار شاہ حسینی اس پاک در کے صدقے سے دے رہاہے مولیٰ بچپن سے دانا پانی اقرار شاہ حسینی باہوں کو دی رہی ہے رحمت کی سانسیں دستک ہے ایسا نامِ جانی اقرار شاہ حسینی تیری نظر کے صدقے جس پر پڑی ہے اس کے دکھ درد و غم ہیں فانی اقرار شاہ حسینی تم جانتے ہو بے شک اس بات پر نہیں شک کیا ہے مری کہانی اقرار شاہ حسینی جب ہاتھوں کو اٹھا کر تم نے دعائیں مانگی ہر بات رب نے مانی اقرار شاہ حسینی جو کہنا چاہ رہا تھا اب تک وہ کہہ سکا نہ ہیں لفظ بے معانی اقرار شاہ حسینی تیرے کرم نے تھاما ہے آج تک اے شاہا میں نے تو ہار مانی اقرار شاہ حسینی جذبات جاں بلب ہیں آنکھوں میں آب کم ہے کیسے ہو ترجمانی اقرار شاہ حسینی اس در سے پہلے ہم نے دنیاں کی ہر گلی میں دن رات خاک چھانی اقرار شاہ حسینی ہم کو بٹھائے رکھنا تاحشر اپنے در پر کتے ہیں خاندانی اقرار شاہ حسینی کیا مخملی زمیں ہے منظر میں دلکشی ہے کیسی ہے شادمانی اقرار شاہ حسینی سید رفاعی کو بھی للہ بنا لو آقا اپنی نگاہ دانی اقرار شاہ حسینی ✍️سید رفاعی ہاویری،کرناٹک،انڈیا +91 9113259405
❤️ 2

Comments