Kalam E Sayyed Rifai
Kalam E Sayyed Rifai
February 4, 2025 at 02:19 PM
*منقبت در شان بانی ادارہء ھذا حضرت علامہ مولانا الشاہ سید محمد ابراہیم الحسنی والحسینی علیہ الرحمہ عرف بڑے حضرت مادر علمی دارالعلوم اہلسنت حبیبیہ قادریہ بنکاپور* ہے اک قلزم رواں علم و ادب کا ان کی تربت سے نہیں کوئی جہاں پیاسا بڑے حضرت کی رحمت سے تمہاری کاوشوں نے سیدی کیا گل کھلائے ہیں ہزاروں علم والے ہیں تری علمی قیادت سے ید طولی لئے ہر صنف میں روشن ہے عالم میں حبیبیہ کو ہی دیکھے کوئی عشق و محبت سے نگاہ حضرت سید علاوالدیں کا ثمرہ ہے حبیبیہ کو حاصل ہے ضیاء مہر رسالت سے ہے نازاں اس پہ حق گوئی تو بے باکی نچھاور ہے یہ روشن آئینہ ہے حضرت حیدر کی طلعت سے دہن میں خاک و آگ اس نجس کے، وہ زیر ہو جائے جو دیکھے اس عمارت کو خدا بغض و عداوت سے بہت سے خانوادوں نے نوازا ہے دعا دے کر یہ گلشن ہے معطر اعلیٰ حضرت کی عنایت سے بڑے حضرت ہی بانی ہیں یہی ابدی حقیقت ہے ہزاروں کوششیں کرلے کوئی غاصب کدورت سے سدا پھولے پھلے سید رفاعی مادر علمی فزوں ہو اور بھی مولیٰ یہ اپنی جاہ و حشمت سے ✍️سید رفاعی انڈیا +91 9113259405
❤️ 👍 3

Comments