Kalam E Sayyed Rifai
Kalam E Sayyed Rifai
February 23, 2025 at 01:11 PM
منقبت در شان حضرت سیدنا سید السادات رحمتہ اللہ علیہ ہانگل شریف حسب فرمائش برادر اکبر جناب محمد آصف رضا مقبولی سلمہ ہانگل شریف در رسول کی سوغات سید السادات برنگ نور ہیں برکات سید السادات لقب ہے باب حوائج تمہارے بابا کا قبول کیوں نہ ہو حاجات سید السادات گدا ہیں حضرت بہلول بھی اسی در کے بند اوج ہے دن رات سید السادات نگاہ ڈال دیں للہ ہم بدوں پر بھی عطا ہوں لمسِ عنایات سید السادات تمہارا تھام کے دامن مدینے جا آؤں مری دعا ہے یہ دن رات سید السادات تمہارا قطرہ یم رحمت و محبت ہے تمہارے فضل کی کیا بات سید السادات وہ شب و عربی زباں اور اعلیٰ حضرت وہ ہیں کیا نرالی کرامات سید السادات کیا نصف شب ہے کیا راز و نیاز کی باتیں عجائبات ہیں اور رات سید السادات حسین شام ہو اور آپ جلوہ فرماں ہوں ملے اے کاش وہ لمحات سید السادات میں واری جاؤں ترے سنگ در پہ اے والی ہیں تیرے قرب میں سوغات سید السادات رفاعی کہتا ہے کس ناز و تمکنت سے سنو ہے نذر یار مری ذات سید السادات ✍️سید رفاعی ہاویری،کرناٹک،انڈیا +91 9113259405
❤️ 👍 5

Comments