Islmc _channel 💫😘✨
Islmc _channel 💫😘✨
February 18, 2025 at 06:28 AM
میں نے دیکھا کہ کچھ مرد اور اکثر خواتین نماز پڑھنے کے بعد اور اٹھنے سے پہلےجائے نماز کو ایک کونے سے موڑ دیتی ہیں. وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟؟؟ جب پوچھا تو مرد عموماً کوئی معقول جواب نہیں دیتے کہتے ہیں. بس ایسے ہی عادت ہے اور خواتین کا جواب اکثر وہی جواب ملا جو ہم اپنی نانیوں دادیوں سے سنتے آئے ہیں کہ جناب اگر کونہ نہ موڑو تو شیطان نماز پڑھنے لگتا ہے۔ کتنی عجیب بات ہے ناں وہ شیطان جو ایک سجدہ کرنے کو تیار نہ ہوا وہ بھلا اب کیوں نماز پڑھنے لگا اگر اس نے اب سجدے کرنے ہوتے تو پہلے سجدے سے انکار ہی کیوں کرتا...!! اسی لیے تو وہ راندہ درگاہ کر دیا گیا اور اگر چلیں فرض محال ایک منٹ کو مان بھی لیتے ہیں...! کہ وہ نماز پڑھتا بھی ہے تو یہ تو اچھی بات ہے پڑھنے دیں آپ کا کیا جاتا ہے ایسی کتنی ہی سینہ بہ سینہ توہمات ہمارے آباو اجداد سے چلتے چلتے ہم تک پہنچتی ہیں، جن میں سے کسی کو بھی تاریخ اسلام میں کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے.. اس بات کو زہن میں رکھیں!! کہ دین میں کوئ اچھی یا بری بات نکالنا بدعت ہے بدعت گمراہی ہے اور بدعتی شخص کا ٹھکانہ جہنم ہے😔 یہ پوسٹ اچھا لگا ہو تو شیئر کریں ثواب کے لیے دوسرے تک پہنچائیں اللّٰه ﷻ ہمیں توہمات اور بدعات سے محفوظ رکھے 🤲🏻 آمین جزاک اللہ خیر شکریہ

Comments