Government Jobs Information
Government Jobs Information
February 16, 2025 at 03:07 AM
*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ضرورت مندوں کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان* وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مندوں اور ناداروں کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان کردیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں ایک ہزار 892 پلاٹ دیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 658 ، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 جبکہ بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 3 مرلے کے 27 پلاٹ دیے جائیں گے۔ حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بھی 3 مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے، فری پلاٹ اسکیم میں چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ بھی شامل ہیں https://whatsapp.com/channel/0029Va7yDUlIt5roCMRJs13D

Comments