Marriyum Aurangzeb
February 10, 2025 at 01:32 PM
وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ و فضائی آلودگی کے خاتمے کا کریک ڈاؤن جاری
زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے ولے 28 بھٹے مسمار، 14 صنعتی یونٹس سیل
تین ہزار 827 مقامات پر چھاپے، ہزاروں کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط.ٹیکسٹائل، اسٹیل اور چاول ملوں کیخلاف کارروائی 343 نوٹس جاری، 5.5 لاکھ روپے جرمانہ
شیخوپورہ میں پلاسٹک پگھلانے اور زہریلے دھوئیں کے اخراج پر 2 پلانٹس گرا دئیے گئے۔
رحیم یار خان میں سب سے زیادہ 6 بھٹے مسمار، راجن پور اور وہاڑی میں کارروائیاں
فضائی آلودگی ناپنے کے 60 جدید مانیٹرز کی تنصیب سے ماحولیاتی انڈیکس میں بہتری کا آغاز
ڈرون سے نگرانی، زیرِ تعمیر مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کے جدید نظام کی تنصیب
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی محکمہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش
پہلی بار ہر شعبے میں انسدادِ فضائی آلودگی منصوبے پر عملدرآمد ہو رہا ہے، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر قانون معاف نہیں کرے گا۔
پنجاب میں ماحول کی حفاظت ہر زندگی کی حفاظت ہے، مریم اورنگزیب
❤️
👍
15