تکمیلِ پاکستان (عزم استحکام)
February 25, 2025 at 11:48 AM
*جمہوریت یا شریعت الہی*
*اسلاف کی نظر میں*
آج ایک اہم نکتے پر نظر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں.آجکل دنیا میں رائج نظام جمہوریت کے بارے میں ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ آخر یہ نظام جموریت کونسا نظام ہے...؟
کیا دین اسلام اس نظام کو بطور قانون رائج کرنے کی اجازت دیتا ہے ...؟
کیا اسلامی جمہوریت کا تصور اسلام میں ہے.....؟
کیا نظام جمہوریت عدل و انصاف کا نظام ہے ...؟
وغیرہ وغیرہ
*اقبال نے جمھوریت کے بارے میں کیا خوب کہا تھا* کہ
جمہوریت ایک طرز حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے ....!
قارئین کرام! مسلم دنیا کو جب بھی کسی مسئلے کا سامنا ہوا مسلم امہ کے علماء کرام نے اس مسئلے کو حل کرکے شکوک و شبھات کا ازالہ کیا. اللہ تعالی ہمارےاسلاف و مشائخ کرام کی قبروں پر انوارات برسائے جنھوں نے امت کی صحیح تربیت کی اور اھل باطل کے شیطانی منصوبوں کو خاک میں ملا کر دنیا سے رخصت ہوگئے....
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
نظام جمہوریت کے بارے میں تمام مکاتب فکر کے معتبر علماء کرام نے تحقیق کے بعد فتوے دیے ہیں کہ یہ نظام باطل ہے اور کفر کا نظام ہے،اجکل ک