
تکمیلِ پاکستان (عزم استحکام)
February 26, 2025 at 04:29 AM
ایران نے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے اعلیٰ سطح نے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 2023-24 میں تجارتی حجم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ تجارت و کاروبار کے لیے اعتماد بحال ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے دونوں ممالک نے کاروباری روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا