تکمیلِ پاکستان (عزم استحکام)
February 26, 2025 at 04:33 AM
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دارالحکومت تل ابیب میں امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے کمانڈر مائیکل ایرک کُوریلا سے ملاقات کی۔
اجلاس میں اسرائیلی سلامتی ایجنسیوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے اے این نے نیتن یاہو اور کاٹز کی سینٹ کام کمانڈر کُریلا سے ملاقات کے بارے میں خبر دی ہے لیکن اس کے مواد کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ُکریلا نے 21 اور 22 فروری کو اردن میں فوجی حکام کے ساتھ خطے میں سلامتی کی پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
تاہم کُریلا کے دورہ اسرائیل کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں