Taem Fikr e Deen official
Taem Fikr e Deen official
February 3, 2025 at 04:13 PM
لا الہ الا اللہ کی خاطر ترک دیار *_پیشکش :ادارۃ فکر الدین* اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اصحاب کہف کے اس رویے کو بھی بطور نمونہ پیش کیا جو انہوں نے اپنی قوم، برادری اور سرزمین کے ساتھ روا رکھا ۔ چنانچہ فرمایا: کیا تم سمجھتے ہو کہ غار اور کتبے والے ہماری بڑی عجیب نشانیوں میں سے تھے؟ جب وہ چند نوجوان غار میں پناہ گزیں ہوئے اور انھوں نے کہا کہ: اے پروردگار! ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے، تو ہم نے انھیں اسی غار میں تھپک کر سالہا سال کے لئے سلا دیا۔ پھر ہم نے انھیں اٹھایا تا کہ دیکھیں ان کے دو گروہوں میں سے کون اپنی مدت قیام کا ٹھیک شمار کرتا ہے۔ ہم ان کا اصل قصہ تمہیں سناتے ہیں۔ وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لے آئے تھے اور ہم نے ان کو ہدایت میں اور بڑھا دیا تھا۔ ہم نے ان کے دل اس وقت مضبوط کر دیئے جب وہ اٹھے اور انھوں نے یہ اعلان کر دیا کہ ہمارا رب تو بس وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔ ہم اسے چھوڑ کر کسی دوسرے معبود کو نہ پکاریں گے۔ اگر ہم ایسا کریں تو بالکل بیجا بات کریں گے۔ (پھر انھوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا: ) یہ ہماری قوم تو رب کا ئنات کو چھوڑ کر دوسرے خدا بنا بیٹھی ہے۔ یہ لوگ ان کے معبود ہونے پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ؟ آخر اس شخص سے بڑا ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟ اب جبکہ تم ان سے اور ان کے معبودان غیر اللہ سےبے تعلق ہو چکے ہو تو چلو اب فلاں غار میں چل کر پناہ لو۔ تمہارا رب تم پر اپنی رحمت کا دامن وسیع کرے گا اور تمہارے کام کے لئے سروسامان مہیا کر دے گا" کتاب مسلمانوں کے تعلقات کی اساس ؛ لا الہ الا اللہ سید قطب شہید " ,,المترجم و ناقل ادارۃ فکر الدین" جاری ہے~ ______________٪_____________ https://whatsapp.com/channel/0029VaaEDz8A89Mcrstlq22N چینل کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں " تاکہ امت مسلمہ بیدار ہو جائے" *[¶ادارۃ فکر الدین¶]* •➖𝙏𝙖𝙚𝙢 𝙛𝙞𝙠𝙧𝙚 𝙙𝙚𝙚𝙣 𝙤𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡

Comments