
Taem Fikr e Deen official
February 8, 2025 at 03:48 PM
لاالہ الا اللہ کی خاطر دوستی و دشمنی
*_پیشکش :ادارۃ فکر الدین*
انبیائے کرام اور اہل ایمان کی مثالوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے گزشتہ زمانوں میں قافلہ ایمان ویقیں کی نشاندہی فرمادی ہے۔ ان مثالوں کے ذریعے امت مسلمہ کے لیے نشان ہائے راہ متعین ہوتے ہیں اور یہ حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ ایک مسلم معاشرہ لا الہ الا اللہ کے سوا کسی نظریے پر قائم نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے اللہ تعالی نے بہت سے مقامات پر دوٹوک اور واضح انداز میں اس کلمے پر قائم رہنے اور اسی کی بنیاد پر باہمی رشتے استوار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بطور نمونہ چند مثالیں درج ذیل ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ ایسا نہ پائیں گے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت کرتے ہوں، اگر چہ وہ ان کے آباء واجداد، بیٹے ، بھائی یا خاندان والے ہی کیوں نہ ہوں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالی نے ایمان لکھ دیا ہے اور اپنی روح ( نور و معرفت ) کے ذریعے ان کی تائید کی ہے اور وہ انہیں ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ہمیش ہمیش وہ ان میں رہیں گے، اللہ ان سے راضی اور یہ اللہ سے راضی ۔ یہی لوگ اللہ کا گروہ ہیں۔ سن لو! یقینا اللہ کا گروہ ہی کامیاب و کامران ہو گا۔
اور فرمایا:
اے ایمان والو! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ تم ان کی طرف محبت کے پیغام بھیجتے ہو جبکہ انہوں نے اس حق کا انکار کیا ہے جو تمہارے پاس آیا۔ اور وہ لوگ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور تمہیں صرف اس بنیاد پر نکالتے ہیں کہ تم اس اللہ پر ایمان لائے جو تمہارا پروردگار ہے۔ اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا جوئی کے لیے گھروں سے نکلے ہو ( تو پھر میرے دشمنوں کو دوست مت بناؤ ) تم ان کی طرف محبت کے خفیہ پیغام بھیجتے ہو حالانکہ میں تمہارے ظاہر اور مخفی تمام امور سے آگاہ ہوں اور تم میں سے جس نے بھی ایسا کیا تو یقینا وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔
اور فرمایا:
تمہارے قریبی رشتہ دار اور تمہاری اولا د قیامت کے دن تمہیں ہرگز کوئی فائدہ نہ پہنچاسکیں گے، ( اللہ تعالیٰ ) تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا، اور اللہ تعالی تمہارے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے (الممتحنۃ :۳)
اور فرمایا: اے ایمان والو! اگر تمہارے آباء اور تمہارے بھائی ایمان کے مقابلے میں کفر کو پسند کرتے ہوں تو انہیں دوست مت بناؤ، اور تم میں سے جس نے بھی ایسا کیا تو یہی لوگ ظالم ہوں گئے۔
(التوبة :۲۳)
اور فرمایا: اے ایمان والو ! یہود و نصاری کو اپنا دوست مت بناؤ، وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں، اور تم میں سے جس نے بھی ان سے دوستی رکھی تو یقینا وہ بھی انہی میں سے ہوگا، یقینا اللہ تعالی ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔(المائدہ: ۵۱)
کتاب مسلمانوں کے تعلقات کی اساس ؛ لا الہ الا اللہ
سید قطب شہید "
,,المترجم و ناقل ادارۃ فکر الدین"
جاری ہے~
______________٪_____________
https://whatsapp.com/channel/0029VaaEDz8A89Mcrstlq22N
چینل کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں "
تاکہ امت مسلمہ بیدار ہو جائے"
*[¶ادارۃ فکر الدین¶]*
•➖𝙏𝙖𝙚𝙢 𝙛𝙞𝙠𝙧𝙚 𝙙𝙚𝙚𝙣 𝙤𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡
❤️
1