
SHUBHAAT KA IZALA
February 3, 2025 at 02:32 PM
https://youtu.be/LBEvNuI5Tg8?si=PP24cASeesfIsMlU
⬆⬆⬆⬆⬆
▫▪▫▪▫▪▫▪▫▪▫
Qist No 956 Mufti Taqi Usmani Sb D.B Agar Tablighi Jamat Main Sulah Karana Chahte hai? Toh Yeh Kaam kare | Mangharat Shuraiyat banana Sunnat Wali Amarat
• قسط ( ۹۵۶) تعلیم ودعوت ، اور اس کے اسرار ، مفتی عبدالمالک صاحب بنگلہ دیشی شورائی حمایتی ہیں ، مفتی تقی عثمانی صاحب ودیگر مفتیان کرام شورائیت کے بطلان پر متفق ہوں اور اس کے باطل ہونے کا فتوی دیں ، پھر مصالحت کا سوچیں !
🇿🇦🇷🇺🇷 🇸🇺🇳🇪
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
"دعوتی کام اور اس کا اسلوب"
قسط نمبر ٩٥٦
مولانا محبوب صاحب دامت برکاتہم
داعی الی اللہ
"Dawati Kaam Our Us kaa Usloob"
Qist no 956
Molana Mehboob Sahab
Da'aee Ilallaah Khair
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
• قسط ( ۹۵۶) تعلیم ودعوت ، اور اس کے اسرار ، مفتی عبدالمالک صاحب بنگلہ دیشی شورائی حمایتی ہیں ، مفتی تقی عثمانی صاحب ودیگر مفتیان کرام شورائیت کے بطلان پر متفق ہوں اور اس کے باطل ہونے کا فتوی دیں ، پھر مصالحت کا سوچیں !
( دعوتی کام اور اس کا اسلوب )
• الحمدللّٰہ وحدہ والصلاۂ والسلام علی من لانبی بعدہ - امابعد :
( فکر ومجاہدہ اور انشراح )
• گذشتہ قسطوں میں یہ بات عرض کی تھی کہ ہر شخص جو کسی چیز یا عنوان پر خلوص دل کے ساتھ فکر ومحنت کرتا ہے تو اس چیز کے اسرار وحقائق اس پر کھلتے چلے جاتے ہیں ، اور پھر ان اسرار ورموزکو جب وہ بیان کرتا ہے تو عوام وخواص سب متحیر ہوکر رہ جاتے ہیں ، اور شور مچ جاتا ہے کہ : ہم نے اس طرح سے اس آیت کا اور اس حدیث کا معنی ومطلب کبھی ہمارے بڑوں سے نہیں سنا !
• اور اسے عام کردیاجاتاہے کہ فلاں مولانا صاحب نے اس طرح کی تفسیر وتشریح بیان کی ہے ، جو ہم نے اپنے بڑوں سے کبھی نہیں سنیں !
( اہل علم کے دو طبقے )
• پھر ان نئی تشریحات وتنقیحات پر حکم لگانے میں اہل علم ( دو حصوں ) میں منقسم ہوجاتے ہیں :
• عُلماء
• سُفہاء
( عُلما ء )
• وہ علماء کہ : جن کے عقل وقلوب وسیع ومتوسع تر ہوتے ہیں : اور وہ پہنچنے والی ہر نئی معلومات کا استقبال کرتے ہیں ، اور پھر حاصل شدہ نئی معلومات کو کتاب وسنت واجماع صحابہ ، وقدیم مجتہدین امت کے فرمودات وتشریحات سے ملاکر دیکھتے ہیں ، اگر کچھ تال میل نظر آجائے تو ( ان نئ معلومات کو قبول کرتے ہوئے صحیح اور درست ہونے کا حکم لگاتے ہیں )
( سُفہاء )
• یعنی علم میں لکیر کے فقیر : ہم یہ اس لئے لکھ رہے ہیں کہ : عمل میں ( لکیرکے فقیر ) ہوناتو سمجھ میں آتا ہے ،
• اس لئے کہ اکثر دینی اعمال ( توقیفی )ہوتے ہیں ، اُ ن میں ردوبدل کی بہت کم گنجائش ہوتی ہے !
• لیکن علم میں ( لکیرکافقیر ) ہونا ، یہ سمجھ سے باہر ہے !
• اس لئے کہ : علم کے ارتفاع کی کوئی حد شریعت نے مقرر نہیں کی : اگر علم کی حد مقرر کردی جاتی تو فرمان الہی :
• ( قل رب زدنی علما ) سورۂ طہ ( ۱۱۴)
• ترجمہ : اور آپ کہیے کہ اے میرے رب میرا علم بڑھا !
• بے معنی ہوکررہ جاتا ، اور دوسرا فرمان الہی :
• ( وفوق کل ذی علم علیم ) سورہ یوسف ( ۷۶)
• ترجمہ : ( اورہرذی علم پر فوقیت رکھنے والا دوسرا ذی علم موجود ہے )
• اس فرمان کی تعبیر بھی بے مقصدہوکر رہ جاتی !
• لطیفہ : خلاصہ یہ کہ ( عمل ) کی حد مقرر ہے ، اس کی شکل بھی مقرر ہے ،
• اس لئے کہ ( عمل )خلق کی طرف سے ہے !
• اور ( علم ) خلاق عالم ، علام الغیوب : کی طرف سے ہے ، اور اس ذات بابرکت کی ہر صفت غیر محدود وغیر متناہی ہے !
• اس لئے علم کی کوئی حدمقرر نہیں ، اور نہ کوئی زمان ومکان !
• امت مسلمہ میں علوم اسلامیہ کے ماہرین اور ائمہ کرام ، اکثر دوسری اور تیسری صدی ہجری کے عجمی لوگ ہی رہے ہیں !
• اگر عربوں میں کشادہ دلی نہ ہوتی تو عجمیوں کی ان تشریحات کو قبولیت و پذیرائی ہرگز نہیں ملتی !
• مگر ملی ، اور بہت ملی ، اس لئے کہ حجازی عرب :
• ( وفوق کل ذی علم علیم ) کی معنویت سے بہت ہی خوب واقف تھے ،
• اگر حجازی عرب بھی ہماری طرح تنگ دل و بدمزاج واقع ہوتے تو : ائمہ کرام ، محدثین عظام و وفقہاء و مفسر ین کے علم کاگلا گھونٹ کررکھدیتے ،
• تنبیہ : قیامت تک ہرعلم وفن کے مجتہدین پیدا ہوتے رہیں گے ! اور اپنی فکروں اور اجتہادات کے ذریعے نئ نئ تشریحات پیش کرتے رہیں گے !
• اور ہم یہ کہکر کہ ہم نے ہمارے بڑوں کو اس طرح سے کہتے نہیں سنا ، لہذا ہم اسے نہیں مانتے تو یہ کہنا بالکل غیر صحیح اور غلط ہے !
• واللہ ! اس طرح کی سوچ اورفیصلہ : علم کی حقانیت سے انکار : کے مترادف ہوکر علماء کی حوصلہ شکنی اور ان کی ذات کے ساتھ بدگمانی کے سبب ہوگا !
( ہمارے بڑوں میں مجتہدین )
• حضرت مولانا قاسم صاحب نانتوی ، حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ، حضرت مولانا بدر عالم میرٹھی ، حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی ، حضرت انور شاہ کشمیری ، حضرت ادریس صاحب کاندھلوی ، رحمہم اللہ کی تصانیف کو پڑھ کر آدمی دم بخود رہ جاتا ہے ، ان بزرگوں کی علمی بصیرت والہامی واجتہادی کیفیات ان کی تصانیف سے جھلکتی ہیں ( رحمہم اللہ علیہم اجمعین )
( علماء کی دوسری قسم )
• وہ ( علمائے کرام کہ جنہیں اپنی علمی استعدا د پر اعتمادی کیفیت حاصل نہ ہو ) وہ ہر نئے مسئلے اور نئ بات کو بجائے اصلی مراجع ( یعنی قران ، حدیث ، اجماع و سیرت ) کی طرف مبذول کر کےنتیجہ اخذ کرنےکے ، وہ سیدھے کہدیتے ہیں کہ :
• ( ماوجدنا علیہ آبائنا) ہم نے اپنے بڑوں کو یوں یوں کہتے یا کرتے نہیں دیکھا اور نہ سنا !
• گویا کہ وہ اپنے بزرگوں تک ہی محدود ہوکر رہ جاتے ہیں ، اس کے آگے کا نہ ان کو علم ہوتا ہے ، اور نہ ہمت و رسائی :
• اوپر تک رسائی تو خود اعتمادی ، و علمی استعداد کرواتی ہے ! اسی لئے مجتہدین کا فرمان ہے کہ
• ( ھمۂ السفھاء الروایۂ ، وھمۂ العلماء الدرایۂ )
• یہ روایت ہم نے : حضرت سید علی الھجویری رحمۂ اللہ علیہ کی کتاب : کشف المحجوب : سے لی ہے :
• ترجمہ : علم میں قدر ے استعداد والوں کی پہنچ صرف روایت تک اٹک کر رہ جاتی ہے ، اور اعلی سطح کے علماء کی رسائی ( درایت ) یعنی اس روایت کے معنی ومطلب سے آگے بڑھ کر اس روایت کے اسرار ورموز تک پہنچ جاتی ہے !
• ( مولاناسعدصاحب اور دیگر دوسرے علماء میں فرق )
• دعوت کے علمی میدان میں دوسرے علما ء اور مولانا محمد سعد صاحب کے درمیانی فرق کو ، علمائے کرام اگر سمجھ لیں تو ہمیشہ کے لئے جھگڑا ختم ہوجائے ،
• مفی عبدالملک صاحب سے ہماری گذارش ہے کہ فروعیات کے مقابلے میں اصول بڑی اہم چیز ہوتی ہے ، اس لئے آپ چند سوالوں کے جواب دیں ، تاکہ عوام کا ذہن صاف ہو ، اور دنیا سے فتنہ ختم ہو !
• سوال نمبر (۱)
• ( عالمی شوری اور اس کا منشور یعنی ۱۔ جس کاکوئی مستقل امیر نہیں ، ۲۔ اور فیصل بدل بدل کر ہوں ، ۳۔ اور فیصلہ کثرت رائے پر ہو ) اس عالمی شوری کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
• سوال نمبر (۲)
• دعوت وتبلیغ کی محنت کتاب وسنت وسیرت طیبہ سے منصوص ہے ، اس لئے ( مااناعلیہ واصحابی ) کے طرز پر دعوت وتبلیغ کی محنت کی جاتی ہے ، تو اس پر آپ کو اعتراض کیوں ہے ؟
• سوال (۳)
• ( وفوق کل ذی علم علیم ) کی رُو سے کیا مولاناسعدصاحب دامت برکاتہم کا دعوتی فہم وادراک سابقہ داعیان تبلیغ سے زیادہ ہونا ممکن ہے کہ نہیں ؟
• کیا شذوذکااطلاق فقہ و علماء سے متعلق ہے یا ( دعوت وتبلیغ والی عوام ) کی جُہد سے ) ؟
• سوال (۴)
• جب دعوتی کام نص قطعی سے ثابت ہے ، اور تقریبا ایک سو سال سے اجتماعیت کے ساتھ ایک ہی ترتیب پر : ساری دنیا میں ہوتا چلا آرہاہے ، تو پھر علحدہ سے کیمنیزم کے قوانین کے تحت عالمی شوری ( the world council) بنانے کی ضرورت پیش آئی ؟ کیا اسے بغاوت نہیں کہیں گے ؟
◦ سوال (۵)
◦ (مفتی عبدالمالک صاحب بنگلہ دیشی ، مفتی عبدالقدوس صاحب بنگلہ دیشی ، اور شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب ، اور ان کے ساتھی اور ان کے شیوخ : ہر بات پر کہتے ہیں کہ ( علماء و فقہاء ) کی سرپرستی میں اور اُن کے ارشادات کی روشنی میں دعوتی کام کو انجام دیاجاناچاہئیے ؟
◦ سوال (۶)
◦ ہم ان تمام مفتیان حضرات سے پوچھتے ہیں کہ ( ماضی میں ہزار بارہ سو برس گذر گئے ، اس دوران اگر کسی فقیہ و عالم کی کوئی ایسی کتاب جو دعوت وتبلیغ کے کام کو انجام دینے کے بارے میں لکھی گئی ہوتو پیش کیجئیے تاکہ ان کی بیان کردہ ہدایات پر دعوت وتبلیغ کا کام کیاجاسکے ۔ جس میں دعوتی کام کی ترتیب ، اور اسکے اسرار و مسائل پر سیر حاصل مواد موجود ہو ، اور جسے پڑھ کر ایک تبلیغی آدمی اپنی دعوتی محنت کو انجام دے سکے ؟
✓ فائدہ : فقہاء کی کتب یہ تو ضرور بتاتی ہیں کہ ( نماز کیسے پڑہیں ) لیکن یہ ہرگز نہیں بتاتی کہ ( بے نمازی کو نمازی کیسے بنائیں ، بے دین کو دیندار کیسے بنائیں ، ملحدانہ عقیدہ رکھنے والے کو عقیدہ توحید پر کس طرح لے آئیں )
◦ جس طرح مدارس وغیرہ کو چلانے کےلئے درس وتدریس کے بڑوں نے فکر یں کیں ، الحمدللہ مدارس چل پڑے ، اسی طرح دعوت وتبلیغ کے بڑوں نے دعوتی طرز کی فکر وں کو اپنایا ، اللہ تعالیٰ نے مدد فرمائی راستے کھلتے گئے ، دعوتی کام چل پڑا ۔ جس طرح مدارس کا نظام نص قطعی سے ثابت نہیں ، مگر تجربات نے مدارس کانظام کھڑاکردیا ( مدرسہ فرنگی محلی کے نام سے موسوم درس نظامی ) میں آج تک چارسو کتابیں بدلی گئیں ، کسی تبلیغی نے شور نہیں مچایا ، اس لئے کہ یہ داعی الی اللہ جانتاہے کہ : یہ مدارس کانظام ہے علمائے کرام ہی اس کے حقدار ہیں اور یہ انہیں کاکام ہے میرا نہیں ۔
◦ اس کے برعکس تبلیغی کتابوں میں کچھ تبدیلی یا اضافہ ہوتاہے تو علماء کی طرف سے شور شرابا کیوں ہوتا ہے ؟
◦ اسی طرح تبلیغی مولوی صاحب ہی کتاب : حیاء الصحابہ : کی تعلیم کرے کوئی دوسرا نہیں !
◦ دارالعلوم دیوبند میں پڑھانے والا استاد بھی ( قاسمی ) ہو نا ضروری ہے ، دوسرا کوئی عالم پڑھانہیں سکتا ۔
◦ ہر شعبے میں ہر مشن میں کچھ خاص اسرار ورموز ومصلحتیں ہوتی ہیں انہیں اُسی لائین کے ماہرین جانتے ہیں ۔
◦
• ( سوال (۷)
• ان سوالات کے جوابات کےلئے ہم مفتی عبدالملک صاحب ، اور تمام مفتیان کرام کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں ۔
• ( دعوتی کام محی القرآن ومُحی السنۂ ہے )
◦ دعوتی کام نہ ہونے کی وجہ سے قرآن مجید کا ایک تہائی حصہ پر عمل نہیں پایاجاتا تھا ، اور اس حصہ پر عمل کرنا کوئی جانتا بھی نہ تھا ، مثلا : دعوت انبیاۂ علیہم السلام اور ان کی ترتیب دعوت والی آیتیں ،
◦ دعوت کے ساتھ ان کی قوموں کا سلوک ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوتی محنت ، اور عزیمت ، حالات و مصائب ، صحابہ کی قربانیاں ، دعوتی لائین کے مسائل ، وغیرہ ؟
• واقعہ : بھائی مقصود صدیقی دامت برکاتہم جو ہماری برطانیہ کی شوری کے ممبر ہیں ، تقریبا بیس سال قبل لندن مرکز مسجد الیاس ( نیو ھم ) میں : آداب گشت : بیان کررہے تھے ، بازو میں ( حاجی مسیح الزمان صاحب رائونڈ مرکز والے رحمۂ اللہ علیہ ) بیٹھے تھے ، ہم سے فرمایا : مولوی صاحب ! اس آداب گشت میں کتنی حدیثیں بیان ہوں گی ، گنتی کرکے بتلانا ؟ ہم نے تسبیح پر گننا شروع کیا ، پونا گھنٹہ آداب گشت بیان ہوئے اوراُس میں (۷۲) حدیثیں بھائی مقصود نے بیان کردی : موجودہ وقت کے کسی فقیہ کو کیایہ سعادت حاصل ہے ؟ جو آداب گشت کے متعلق اتنی حدیثوں کا علم رکھتاہو ؟
• یہ تو صرف آداب گشت ہیں ، آگے گشت میں چلنا ، چلنے سے قبل دعا کرنا ، حضرت موسی علیہ السلام پر نازل کردہ قرآن کو زندہ کررہاہے ، گشت میں ناگوار حالا ت کو برداشت کرنا (سورۂ نوح ) کو زندہ کررہاہے ، یعنی غیرمحسوس طریقے پر : دعوتی کام : داعیوں کی نقل وحرکت سے : کلام الہی کے دعوت والے مضامین کو عملا زندہ کررہاہے ۔
• : دعوتی کام ( امیر ومامورین ) کے ربط و مساعی وکوشش کی ذریعے ( ایک تہائی قرآن ) کو عملا : داعیوں میں زندہ وپائیندہ کردیا :
• ، کروڑ ہوں کی تعداد میں امارتی تبلیغ والے دنیاکے چپے چپے میں قرآن مجید کو عملا زندہ کررہے ہیں ! الحمدللّٰہ !
• ( وبضدھا تتبین الاشیاء ) کے قاعدے کے تحت مفتی عبدالمالک صاحب حنفی کم سلفی زیادہ ہیں ، ہم نے سنہ ( ۲۰۱۸) ہی میں اُن کا تعاقب کیا تھا ، اور وقت بھی دیاتھا ہمارے سوالات کے جوابات دیں ؟ لیکن جواب ندارد ، یہ عالمی شوری کے سخت حمایتی ہیں ان کے ساتھ کچھ اور بھی مفتیان کرام ہیں ۔
• مذکورہ بالا سوالات عام ہیں ، ان سوالات کا کسی فرد و جماعت سے کوئی تعلق نہیں ، برائے مہربانی : ان سوالات کے جوابات دینے میں کسی : زید بکر وعمر : کی ذاتیات اور اس کے علم وعمل پر ہرگز نہ جائیے !
• اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے ، اور قبول فرمائے
• ( فتنوں کے سد باب کا واحد راستہ )
• فتنہ خبیثہ عالمی شوری کے سدباب ( ختم ہونے ) کا ایک ہی راستہ ہے : اور وہ ہے ہمارے اکابر علماء ومفتیان کرام کا میدان میں آنا ، اور اللہ تعالی نے جو علم انہیں اپنے فضل وکرم سے عطافرمایا ، اس کی روشنی میں بلا کسی خوف وملامت کے اللہ کی رضا اور دین متین کی فلاح وبقا کی خاطر ( فتوی ) صادر فرمانا !
• اور ہم اللہ کوگواہ بناکر کہتے ہیں کہ : ہماری قسطیں تو جاری رہیں گی ان شاء اللہ ! مگر قسطوں کامطلب ( اہل حل وعقد ) تک بات پہنچانا ، اور انہیں اس بات کی تشکیل کرناکہ : اب آپ کے جاگنے اور باطل کا صفایا کرنے ، اسلام اور امت اسلام کی رکھوالی کرنے کاوقت آگیا ہے !
• مگر افسوس کہ !اس عظیم ذمہ داری کو نبھانے کےلئے کوئی تیار ہی نہیں ہوتا !
• دارالعلوم تو شروع سے ہی فریق کا رول اداکرتاآرہاہے ، امید تھی کہ : مفتی تقی صاحب عثمانی دامت برکاتہم ہی کچھ کر ڈالتے، مگر ادھر سے بھی کوئی امید بندھتی نظر نہیں آتی !
• یہ اچھا موقع تھاکہ : دنیابھرکے اکابرین متحد ہوکر ، شورائیت کے منشور کو غیر اسلامی ہونے پر متفق ہوجاتے ، اب اس وقت کوئی بڑے کا فتوی صادر ہوجاتا تو ، چھوٹے مفتیان کرام کو بھی آرام ہوجاتا !
• ( اللہ یجتبی الیہ من یشاء ویھدی الیہ من ینیب ) : سورۂ
• ترجمہ : اللہ جسے چاہتے ہیں( اپنے لئے ) چُن لیتے ہیں ، اور توفیق اسے دیتے ہیں جس میں ( انابت ) ہو !
• فائدہ : انابت ( خود کو پیش کرنا ) کہ : اے اللہ میں تیار ہوں !
• یہ صفت مقربین کو نصیب ہوتی ہے ،
• ابوذر سے کہاگیا اسلام کااعلان نہ کرو ، خوف کا عالم ہے ، مگر ابوذر کہاں چُپ رہتے ، اعلان کردیا ، مار کھائی ، مشقت اُٹھائی ، رضی اللہ عنہ ،
• اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کی مغفرت تامہ فرمائے ، امت دعوت کے قلوب کو اسلام قبول کرنے کےلئے منشرح فرمائے : آمین
• ( جاری )
• ( محبوب )
• ( دائرۂ المعارف الدعوۂ والتبلیغ )
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Like👍 Share📨 and Comment💬
Subscribe YouTube Channel
SHUBHAAT KA IZALA: http://youtube.com/c/SHUBHAATKAIZALA
Follow the WhatsApp Channel
SHUBHAAT KA IZALA: https://whatsapp.com/channel/0029VaW7U2A2Jl8EXgvR373q
Follow On Instagram:
https://www.instagram.com/shubhaatkaizala
Like Us On Facebook:
https://www.facebook.com/SHUBHAATKAIZALA
Join Us On Whats App:
Follow this link to message me on WhatsApp: https://wa.me/918652365247
Join Us On Telegram:
http://Telegram.me/SHUBHAATKAIZALA
Email Us On Gmail Email Kijiye..
[email protected]
🇿🇦🇷🇺🇷 🇸🇺🇳🇪
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Dawati Kaam Our Us kaa Usloob k Mutaliq Hafiz Yasir Sb Bombay ki Dilkash Aawaaz main Da'aee Ilallaah Khair Molana Mehboob Sahab London D.B ki Likhi hue Anmol Qiston ki Playlist link par click Kijiye
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epufUcJonO1NzgmZLc2lo5ro
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
NIZAMUDDIN VS SHURA (DEBATE)
MAULANA AMEER SHAIKH Mutalliq Shura vs
AFTAB Siddiqui Mutalliq Nizamuddin most Important playlist Must be listen
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsD5v8sMUBxJD-pqFomrusc
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
SHUBHA'AT KA IZALA Par Ulema v Shuari Fitne k Mutaliq Aham Playlist Sune k liye link par click Kijiye
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epu3oKJj0hvp3QzQe75aUipz
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Exposed Aalami Shura
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9eptdC4SqOlA-VxTKmeiS9j1K
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Firqa e Shura par behtarin Wazahate
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsTLXGBOlKU91NW2_NKzLrw
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Shubha'at ka izala English Playlist link
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epvLLjZMFmKVUYAndmJ3jgBg
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
By *"SHUBHA'AT KA IZALA"*
#dawat #tabligh #tableeghi #jamat #ameer #amarat #hazratji #maulanasaadsahab #markaznizamuddin #southafrica #ijtama #aalmishura #molanaibrahimdewala #molanaahmedlaad #farooqbhai #aalmishura #firqa_shura #sultanshah #fuzailahmadnasiriofficial
#muftitaqiusmani #muftiisazahidqasmi
#maulanasajjadnomani #maulanailyasghuman #muftinawalurrahman #muftitariqmasood #molanatariqjameel
#motivation #muftiakhoon #muftiabulqasimnomani #molanaarshadmadni #markaz #nizamuddin
#molanakhalid #aitrazat #jawab #maulanamehmoodmadni
#molanamehbooblondon #hafizyasir #ilyasbhaijogeshwari
#ski #shubhaatkaizala
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️