SHUBHAAT KA IZALA
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 5, 2025 at 09:10 AM
                               
                            
                        
                            https://youtu.be/HpPZoHC_W5U?si=C-apPWIE3BTzaUqt
⬆⬆⬆⬆⬆
▫▪▫▪▫▪▫▪▫▪▫
کچھ یوٹیوبر مولانا سعد صاحب کے نام پر پیسہ کما رہے ہیں اور اس پیسے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا سعد صاحب دامت برکاتہم نے حال ہی میں ممبئی اجتماع میں فرمایا تھا کہ دعوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ اس پر یوٹیوبر شور مچا رہے ہیں۔
مدرسہ کاشف العلوم کے شیخ الحدیث حضرت مولانا سعد صاحب دامت برکاتہم نے جس دعوت کی بات کی ہے، وہ تبلیغی دعوت کے ساتھ ساتھ مدرسے کے اساتذہ کی محنت سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ وہ لوگ جو جگہ جگہ جا کر مدارس قائم کرنے کی دعوت دیتے ہیں، مکتب قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہمارے بڑے بڑے علمائے کرام، جیسے شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم، جو دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں، یہ بھی دعوت کی ایک صورت ہے، جو حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔
یہ یوٹیوبر، جو حسد میں مبتلا ہیں اور علم سے بالکل خالی ہیں، ان کا زیادہ تر وقت ویڈیوز ایڈٹ کرنے اور دوسروں کی خامیاں نکالنے میں گزرتا ہے۔ ممبئی اجتماع کے تین دن میں ان کو یہ نظر نہیں آیا کہ ہزاروں علمائے کرام نے اس اجتماع میں شرکت کی۔ ان کو یہ بھی نظر نہیں آیا کہ لاکھوں لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے۔ ان کو یہ بھی نظر نہیں آیا کہ حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم نے اپنے تمام طلبہ کو اس اجتماع میں بھیجا۔
مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کے یوٹیوبر قیامت تک رہیں گے۔ میں مدرسے کے علمائے کرام اور تبلیغی جماعت کے علمائے کرام سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کے چکر میں نہ پڑیں۔ ان کا مقصد صرف سبسکرائبرز اور ویوز بڑھانا ہے۔
آپ کا بھائی،
کاشف عبداللہ
[email protected]
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                    
                                        1