
SHUBHAAT KA IZALA
February 10, 2025 at 07:05 AM
https://youtu.be/6zPmVznBLCM?si=BAsk8xZOJy4iml4e
⬆⬆⬆⬆⬆
▫▪▫▪▫▪▫▪▫▪▫
• قسط نمبر (۹۵۷) دعوتی کام ہی سے ایمان کی تکمیل ہوگی ، حیاۂ الصحابہ کی قبولیت ، عالمی کام ! اور پاکستانی شوریٰ کے حامی Indian YouTuber
🇿🇦🇷🇺🇷 🇸🇺🇳🇪
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
"دعوتی کام اور اس کا اسلوب"
قسط نمبر ٩٥٧
مولانا محبوب صاحب دامت برکاتہم
داعی الی اللہ
"Dawati Kaam Our Us kaa Usloob"
Qist no 957
Molana Mehboob Sahab
Da'aee Ilallaah Khair
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
• قسط (۹۵۷) دعوتی کام ہی سے ایمان کی تکمیل ہوگی ، حیاۂ الصحابہ کی قبولیت ، عالمی کام !
( دعوتی کام اوراس کااسلوب )
• الحمدللّٰہ وحدہ والصلاۂ والسلام علی من لا نبی بعدہ ! امابعد :
( جہد الدعوۂ تستکمل الایمان )
دعوتی کام سے ایمان مکمل ہوگا
• امت محمدیہ کے علمائے کرام کا اس بات پر اجماع ہے کہ دعوت وتبلیغ کے کام کے بغیر ایمان اور دین ادھورا ہے : ملاحظہ ہو :
• (ویرون انہ لایتم الایمان الا بالامر بالمعروف ،والنھی عن المنکر بالید وباللسان وبالقلب علی حسب القدرۂ والاستطاعۂ ، وبالجملۂ فیرون القیام بکل اصول الشریعۂ علی الوجہ الشرعی : ( اسئلہ واجوبہ فی اھم المھمات ) الشیخ عبدالرحمن بن ناصر السعدی التمیمی رحمۂ اللہ ۔ کشف الشبھات الامام محمد بن عبدالوہاب رحمۂ اللہ کتاب : المجموعۂ المفیدۂ ( ص ۴۱)
• ترجمہ : علمائے متقدمین ومتاخرین کا اس بات پر اجماع ہے کہ : دعوت وتبلیغ یعنی ( امر بالمعروف والنھی عن المنکر ) کی محنت کے بغیر ایمان ادھورا ہے ، ایمان تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ ہم منکر کو ہاتھ سے نہ روکیں ، زبان سے نہ روکیں ، دل سے بُرا نہ جانیں ، نیز جس شخص کی جو حیثیت ہے وہ اپنی ذات سے دعوتی کام کرے گا ،
• ( حضرت حسن بصری رحمۂ اللہ علیہ کافرمان )
• قال الحسن بصری :
• ان الصدق فی حب اللہ وعبادتہ وطاعتہ یستلزم ، ولا بد الدعوۂ الی ذلک ، لان من احب اللہ احب کل ما احبہ اللہ ، وکل من احب اللہ ، وکرہ کل ما کرہ ومن کرہ ، واحب ان یکون الناس کلھم معہ فی حب اللہ- (فتح المجید - (۸۷)
• ترجمہ : حضرت حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ :
• دین میں اللہ کی محبت اور اس کی عبادت اور اس کی اطاعت میں صدق وصفا کی کیفیت لازمی ہے !
• اور یہ کیفیات ان امور کی ( دعوت دئے بغیر حاصل نہیں ہو گی )
• کیونکہ جو اللہ کو محبوب رکھتا ہے ، وہ اللہ کی ہر محبوب چیز کو محبوب رکھتا ہے - اور یہ یقینی بات ہے کہ اللہ کو اپنے بند ے اور ان کی سرخروئی بہت پسند ہے !
• اور اسی طرح اللہ کو جو چیز پسند نہ ہو ، وہ اس کے چاہنے والے کو بھی پسند نہ ہو ،
• اور یہ یقینی بات ہے کہ : اللہ اپنے بندوں کو تباہ وبرباد کرنا ہر گز پسند نہیں کرتا -
• اور یہ بھی سبھی جانتے ہیں کہ انسانوں کی فلاح و بہبودی دین میں ہے ، اور تباہی وبربادی بے دینی میں ہے -
• اس ساری بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ ( ہمارا داعی الی اللہ نہ بننا اور دعوت کے کام کو نہ کرنا ، ہمار ے محب اللہ ہونے کےدعو ے کو غلط ثابت کرتا ہے )
• اس لئے کہ اللہ تعالی خودفرماتے ہیں :
• ( قل ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی یحببکم اللہ ) سورۂ آل عمران (۳۰ )
• ترجمہ : اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) فرمادیجئیے کہ : ( اے مسلمانو! ) اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہوتو میری اتباع کرو !
• یعنی ( جو میں کررہاہوں ، تم بھی وہی کرو ) اللہ بھی تم سے محبت کریں گے !
• اور اللہ جب محبت کریں گے تو اللہ تعالی تمہارے سارے گناہوں کو بخش دیں گے
• ، یا توبہ کی توفیق عطافرما دیں گے ،
• اسی لئے کہاجاتاہے کہ :
• دعوتی کام پر نکلنے والے کے پہلے قدم پر گناہوں کو بخشدیاجاتا ہے
• ( یغفر لکم ذنوبکم واللہ غفورارحیم )
• ترجمہ : اللہ تمہارے گناہوں کو بخش دےگا اور اللہ خوب بخشنے والاہے !
( اتباع واطاعت )
• فائدہ : نبی کے کئے کو کرنا ، اسے اتباع کہتے ہیں !
• اور نبی کے کہے پر چلنا اسے اطاعت کہتے ہیں :
• نبی کا کام دعوت ہے ، اور جو کچھ نبی کہے، اس پرعمل کرنے کو : اطاعت : کہتے ہیں :
• اگلی آیت میں اسی اطاعت کا تذکرہ ہے !
• ( قل اطیعواللہ والرسول فان تولوا فان اللہ لایحب الکافرون )
• سورۂ آل عمران ( ۳/ ۳۱)
• ترجمہ : کہدیجئیے کہ : اطاعت کرو اللہ کی اور رسول کی ، اگر یہ منہ پھیر لیں تو بیشک اللہ کافروں سے محبت نہیں کرتا !
• فائدہ : اتباع : دعوت ہے :
• اتباع : کے معنی : نقش قدم پر چلنا : ہے ، تابعی : کامعنی صحابہ کے نقش قدم چلنے والا : تبع تابعین : تابعی کی اتباع کرنے والے !
• ( والسابقون الاولون من المھاجرین والانصار والذین اتبعوھم باحسان ) سورۂ التوبۂ (۱۰۰)
• جہاں بھی دعوتی بیان ہوگا وہاں دو لفظ ضرور ملیں ( اتباع - احسان )
• ( داعی کا: اتباع اور اطاعت میں فرق سمجھنا نہایت ضروری ہے )
• فائدہ : اتباع واطاعت کےدرمیانی فرق کو جانے بغیر : داعی الی اللہ کی بصیرت میں وہ پختگی نہیں آنے کی کہ ، جس پختگی و استحکام کی اسے ضرورت ہے
• تنبیہ : ورنہ وہ دعوتی ذمہ داری کو بھی عام ( عبادات وطاعات ) کے پلے میں رکھ کر تولے گا ،
• اور جس طرح عبادات میں سہولتیں و رخصتیں رکھی گئیں ہیں : اسی طرح اپنی دعوتی محنت وقربانی میں بھی : سہولتوں و رعایتوں کو مد نظر رکھے گا ،
• اور پھر آہستہ آہستہ جفاکشی وقربانی سے دور ہوتاجائے گا ،
• اور پھر داعیانہ سوچ عابد انہ سوچ میں بدلتی جائے گی !
• اٹھا تھا داعیانہ شان کے ساتھ ، مگر کھو جائےگا عابدوں اور زاہدوں میں !
• داعیانہ سوچ وفکر کا رخصت ہوجانا ، اور اس کی جگہ عابد انہ وزاہدانہ سوچ کا بسیرا کرلینا : یہی داعی الی اللہ کی حقیقی موت ہے :
• ( مذکورہ بالا عبارت کو باربار پڑھیں )
• قال ابو جعفر ابن جریر : یقول تعالی لنبیہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ( قل ) یا محمد ( ھذہ ) الدعوۂ التی ادعوا الیھم ، والطریقہ التی انا علیھا ، من الدعوۂ الی توحید اللہ واخلاص العبادۂ لہ ، وانکار الآلھۂ والا وثان ، والا نتھاء الی طاعتہ وترک معصیتہ ( سبیلی) وطریقتی ، ودعوتی ( ادعوا الی اللہ ) تعالی وحدہ لاشریک لہ ( علی بصیرۂ ) بعلم ویقین ، علم منی بہ ( آنا و ) یدعو الیہ علی بصیرۂ ایضا ( ومن اتبعنی ) وصدقنی وآمن بی !
• ترجمہ : ابن جریر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ : اللہ تعالی اپنے نبی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : اے محمد ! کہدو کہ یہ میرا راستہ ہے ، یعنی یہی دعوت الی اللہ ، اور یہی طریقہ جس پر میں گامزن ہوں ، وہ یہ کہ میں اللہ کی وحدانیت اور اس کی عبادت کی طرف بلاؤں ، اور وہ جو میر ے متبعین ہیں ،
• خلاصہ کلام : یعنی ہم ( نہج نبوی پر) دعوت دیں : جس طرح حضور علیہ الصلاۂ والسلام نے دی ہے : عمومی طرح سے ،
• ( نہج نبوی وصحابہ والی دعوت )
• لوگوں کے پاس جاکر ، ان سے مل کر ، ملامت کرنے والوں کی ملامت سے بے پرواہ ہو کر ، اس احساس وتفاخر وخوشی کے ساتھ کہ : میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا متبع ہوں ، اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم والا کام انجام دینے کی کوشش کر رہا ہوں !جس کا اللہ نےمکلف بنایاہے :
• فائدہ : دعوت الی اللہ وہی ہے ، صرف زمانہ بدلا ہوا ہے ،
• چودہ سو سال قبل اس میدان میں کاملین تھے ، اور اب ہم ناقص لوگ میدان میں کھڑ ے ہیں ، کام وہی ہے ، اثرات بھی وہی ہیں ، اجر وثواب بھی وہی ہے !
• بلکہ ایک صحیح حدیث میں ( پچاس صحابہ کا اجر لکھا ہوا ہے )
• ملاحظہ ہو : الشھاب ، سلسلۂ الاحادیث آلصحیحہ : فی ( کتاب المغازی )
• لطیفہ (۱) : آیت : کنتم خیر امۂ :
• ترجمہ : یہ امت تمام سابقہ امتوں سے بہتر ہے :
• لطیفہ ۲ : تمام امتوں سے بہتر اس لئے ہے کہ دعوتی محنت کی وجہ سے یہ امت : قوت علمیہ ، وقوت عملیہ ، قوت نظریہ : یعنی علم وعمل وایمان : تینوں چیزوں میں بہتر ہے ( تامرون بالمعروف ،تنھون عن المنکر ،تؤمنون اللہ )
• لطیفہ (۳) : تامرون ، تنھون ، تؤمنون : سب جمع کے صیغے اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ دعوتی کام : جماعتی شکل میں ہوگا ، ( یداللہ علی الجماعۂ ) جماعت کے سر پر اللہ کاہاتھ ہے ( میری امت کبھی گمراہی پر متفق نہ ہوگی )
• ان دونوں حدیثوں کی ایماپر تمام امت کے علمائے ربانی کا اتفاق ہے کہ : اس امت کے علماء کا اجماع حجت ہے :
• اللہ تعالیٰ نے اس امت کے اجماع کو : عصمت عن الخطا کادرجہ عطافرمایاہے : علمائے ربانیین فردافرداتو معصوم نہیں ، مگر ان کا اجماع معصوم عن الخطاء ہے ،
• لطیفہ : ہر عالم ربانی : علم میں انبیاء کرام علیہم السلام کا وارث ہے ، مگر عصمت نبوی کی وراثت : اجماع کو ملی ہے افراد کونہیں : ملاحظہ ہو ( معارف القرآن وتفسیر عثمانی : شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی ۔ مولانا شبیر احمد عثمانی ۔ شاہ عبدالقادر ابن شاہ ولی اللہ ۔ شیخ التفسیر مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمہم اللہ اجمعین ( ۲/ ۴۲) آیۂ ( کنتم خیر امۂ :
• خلاصہ یہ کہ : دعوتی محنت ہوگی تو صرف اجتماعی شکل میں ہوگی ، شریعت مطہرہ نے جو اصول مقرر کئے ہیں انہیں اصولوں پر محنت کی جائےگی : اجتماعیت کے لئے ایک امیر ہوگا ، مامور ین ہوں گے ، مرکز ہوگا ، امیر کے تحت شوری ہوگی ، مشورے سے سارے امور انجام دئے جائیں گے ، اور دعوتی محنت شب وروز ہوگی ، ساری انسانیت کی ہدایت کی فکروں میں ڈوب کر دعوت دی جائے گی ۔
( رد شورائیت )
• شورائیت کے منشور (۱ ) میں ہے کہ : شوری کا امیر نہیں ہوگا ، امیر نہیں ہوگا تو اجتماعیت بھی نہیں ہوگی ، جماعت کے فیض سے محروم :
• (۲) فیصلہ کثرت رائے پر ہوگا : جو صراحتا خلاف ہے قران مجید کے :
• ( وان تطع اکثر من فی الارض یضلوک عن سبیل اللہ ان یتبعون الظن وان ھم الا یخرصون ) سورۂ الانعام ( ۱۱۶)
• ترجمہ : اگرتم لوگوں کی اکثریت کے کہنے پر چلو گے جوزمین میں بستے ہیں تووہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں گے وہ تو محض ظن کی پیروی کرتے ہیں اور محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں ۔
( نبی اور صحابہ )
• سیرت طیبہ : تو یہی ہے کہ : حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ کا کوئی دن بغیر دعوتی محنت کے نہیں گذرتا تھا ، سب کے سب متحرک رہتے تھے ، جُمودسے ان کی زندگی پاک وصاف تھی ، وہ کھاتے پیتے تھے مگر اللہ کی راہ میں ، سوتے جاگتے تھے مگر اللہ کی راہ میں ، گویا اُن کی زندگی کو دعوتی محنت نے اپنے حصار میں لے لیا تھا :
• ( للفقراء الذین احصروافی سبیل اللہ ۔۔۔۔۔ ) سورۂ البقرۂ( ۲۷۳)
• ترجمہ : صدقات تو اُن فقراء کاحق ہے کہ جن کی زندگیوں کو اللہ کی راہ نے محصور کرلیا ہو !
• فائدہ : اس حصار میں تبلیغ والے ، مدرسوں کے طلباء و اساتذہ ، سب شامل ہیں !
• فائدہ : مگر دعوتی کام والے ، اجرت و معاوضہ نہ لینے کی وجہ سے اپنی دعوتی محنت میں اقرب ہیں نبیوں اور صحابہ والی دعوتی محنت کے !
• سنہ (۲۰۱۶) تک علماء و خواص کو یہ دعوتی کام ، جو سراسر ( پتہ مارو ) کام ہے ، بڑی مشکل سے ہضم ہوتا تھا ، مگر سنہ (۲۰۱۶) سے بغیر کسی جھجک ورعایت کے علمائے کرام کی تشکیل کی جانے لگی ، اور ان کے شبہات کے جوابات دئے جانے لگے، ( دیکھتے دیکھتے ( ۹۵۷) قسطیں ہوگئیں )
• سو فیصدی سیرت طیبہ پر دعوتی کام کیاجانے لگا ، اور اللہ تعالیٰ شانہ نے علمائے کرام کے قلوب کو امارتی دعوتی کام کے حق اور سچ ہونے پرمنشرح فرمادیا ، پھر کیاتھا کہ علمائے کرام کثرت سے سال سال کے لئے تبلیغ میں نکلنے لگے ، ایسا نہیں کہ کسی ایک مدرسہ کے فارغین نے اس کام کو اپنایا ہو ، بلکہ دنیابھر کے ہر مدرسہ اور ہر مکتب فکر کے علمائے کرام نے اس کام کو اپنایا اور وقت لگانے لگ گئے ، در اصل یہ ثمرات و برکات ہیں :
• ۱۔ امارتی دعوتی ساتھیوں کی قربانیوں اور اخلاص واستخلاص کی
• ۲۔اور حضرت جی رابع اور ان کے ساتھیوں کے صبر وتحمل وبرداشت کی ، اور یہ سند ہے امارتی کام اور ان کے بزرگوں کی قبولیت کی ،
• ۳۔ اور اُن علمائے ربانین کی کہ جنہوں نے ہر وقت دعوتی محنت کی اور دعوتی کام کرنے والوں کی تآئید و سرپرستی فرماتے رہے ، الحمدللہ !
◦ ( حیاۂ الصحابہ کی قبولیت )
• حضرت جی مولانامحمد یوسف صاحب نور اللہ مرقدہ نے : حیاۂ الصحابہ : لکھی ، اور کتاب سارے عالم میں پڑھی گئی ، عربوں نے اس کتاب کو اپنے مدارس کے ( نصاب تعلیم ) میں رکھا ، اور آج تک کسی نے اس کتاب پر اعتراض نہیں کیا ! الحمد للّٰہ !
• حضرت شیخ زکریا نور اللہ مرقدہ ، سے عرض کیاگیاتھا کہ حیاۂ الصحابہ کی طرح آپ کی فضائل کی کتب بھی عربی میں ترجمہ کرکے چھپوا دیں ؟ اس لئے کہ فضائل کی کتابیں بہت سی زبانوں میں ترجمہ ہوکر چھپ چکی ہیں ؟
• حضرت شیخ نور اللہ مرقدہ نے فرمایا : نہیں ! ایسا ہرگز نہ کرو ! اگر عربی میں ترجمہ کرناہوتا تو میں خود اسے عربی میں لکھ دیتا : مگر نہیں لکھا :
• اس لئے کہ میری فضائل کی کتب میں ، ضعیف روایات ، منامات ، ومکاشفات ، سب بھرے ہوئے ہیں ، اور عرب اسے کبھی قبول نہیں کریں گے !
• فائدہ : ہم نے خود کئی بار دیکھا کہ : حضرت شیخ کے ہاں ذکر بالجہر کی مجلس لگی رہتی ، عربوں کی جماعت ملنے کے لئے آتی تو حضرت شیخ نور اللہ مرقدہ سب ذاکرین کو بھگادیتےاور فرماتے کہ : عرب اسےپسند نہیں کرتے ، وہ توصرف کتاب وسنت کو مانتے ہیں ،
• پھر جب عرب جماعت چلی جاتی تو ( مجلس ذکر) پھر سے آباد ہوجاتی تھی
• مظاہر العلوم میں یہ بات ہر تھوڑے دنوں بعد ہوتی تھی ،
• اس لئے کہ اس وقت حضرت شیخ کی زیارت کے لئے عرب لوگوں کی جماعتیں کثرت سے مدرسہ مظاہر العلوم آیاکرتی تھی ،سنہ (۱۹۸۰) کی دہائی کی یہ بات سبھی بزرگ جانتے ہیں ، جو اس وقت حضرت شیخ کی زیارت کرنے اور خاص کر اعتکاف کے زمانے میں حضرت شیخ کی خدمت میں رہاکرتے تھے !
• (دادے اورپوتے کی ایک ہی جیسی فکر )
• جس طرح (کتاب حیاۂ الصحابہ ) حضرت جی مولانامحمد یوسف صاحب رحمۂ الللہ علیہ کے وقت میں مقبول ومشہور ہوئی تھی ، اسی طرح موجودہ عالمی امیر حضرت جی رابع مولانامحمد سعد صاحب (اطال اللہ عمرہ وارزقہ بطانۂ صالحۂ ) ، نے اپنے دادا جان کی کتاب ( منتخب احادیث ) کو عالم میں پھیلا دیا ، اور اس کتاب کوبھی وہی پذیرائی ملی ، عرب لوگ پڑھتے ہیں پسند کرتے ہیں ، اس لئے کہ اس کتاب میں چھ نمبروں پرصحیح اور مستنداحادیث لکھی ہوئی ہیں ،
• سنہ (۲۰۰۲ ) میں ہم مشرقی یورپ کے سفر میں تھے ، ( مقدونیہ ) کے شہر ( کیچوؤو) میں ایک شیخ ، جن کانام ( شیخ فہیم ) تھا ، ان کو ہمارے مولانا نجم العالم صاحب سلمہ ( بانی مدرسہ اسلامیہ حفص اکاڈمی لندن ) نے ( منتخب احادیث) دی جو عربی میں تھی ،
• شیخ فہیم دودن مسلسل پڑھتے رہے ، تقریبا ساری کتاب پڑھ ڈالی ، اور کہاکہ مجھے اجازت دیجئیے کہ میں اسے ( روسی و سر بین زبان ) میں اس کا ترجمہ کردوں ، ہم نے کہا بہت خوب ضرور ترجمہ کیجئیے ، نو سال بعد ( کرغستان ) کے ایک طالبعلم ہمارے مدرسے ( ھارو ) لندن میں نماز پڑھتے اور دعوتی کام میں حصہ لیتے تھے ، انہوں نے روسی زبان میں (منتخب ) نکالی اور تعلیم کرنے لگے ، یہ( ۲۰۱۱ ) کی بات ہے ، سارے مشرقی یورپ میں منتخب اُن کی اپنی زبان میں موجود ہے :
• اس کی برکت یہ ہوئی کہ سنہ (۲۰۱۱) تک ( کرغستان ) میں سولہ ہزار آدمی چارماہ لگا چکے تھے !
( عالمی کام )
• دعوتی کام ہند وسندھ سے آگے نکل گیا ، اب اس کام کے لئے ( سیرت طیبہ ) والی ترتیب ، اور عالمی سطح کی کتاب چاہئیے تھی ، اللہ نے ( منتخب ) کوقبول فرمایا !
• لطیفہ : ( مااناعلیہ واصحابی ) والی ترتیب ہی کو ( سیرت طیبہ ) کہتے ہیں : اور سیرت طیبہ : حیاۂ الصحابہ ، اور فضائل والی کتب کی صحیح احادیث اور کتاب : منتخب احادیث : یہ تینوں کا مجموعہ ( سیرت طیبہ ) ہے ۔
◦ منتخب کے معترضین صرف : فتنہ خبیثہ پاکستانی عالمی شوری : کے لوگ ہیں اور اُن کے حمایتی علماء ہیں ، ان کی پہچان یہ ہے کہ یہ لوگ رات دن مرکزنظام الدین والی امارت اور مولاناسعدصاحب کے خلاف پروپگنڈہ کرتے ہیں فتوے دیتے ہیں ، سوشیل میڈیا پر گند پھیلایا ہواہے ، اگر ان سے کہاجائے کہ تم لوگ اعتراضات کا کتابی شکل میں کتاب وسنت سے رد کرو تو بھاگ جاتے ہیں ، ان کے پاس صرف ایک ہی جملہ ہے کہ بڑوں نے ایسا نہیں کہا :
◦ بڑوں نے انبیاء وصحابہ والی عمومی دعوت وتبلیغ کو کیاہی نہیں وہ جانتے ہی نہیں کہ تبلیغی عمل کیا ہے اسے کس طرح کرناہے ؟
◦ اب ان شورائیوں کی سازش یہ ہے کہ : مفتیان کرام کو مولاناسعد صاحب کی مخالفت میں اتنا سرگرم کردیں کئ : مصالحت : کے عنوان پر افریقہ یورپ ایشیا کے اسفار کرائیں اور وہاں کے تبلیغ والوں کو مولاناسعدصاحب کے خلاف ابھاریں ،
◦ جھگڑے والے تو انڈیا وپاکستان میں ہیں : اور مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم افریقی ممالک میں تقریریں کررہے ہیں یہ کیاسی مصالحت ہے ؟
◦ آگ لگی ہند میں اور بجھانے کی کوشش ہورہی ہے افریقہ میں ! یہ کون سی منطق ہے ؟ اس کاجواب ہم دیں گے : غور فرمائیں :
◦ مولاناسعدصاحب کے افریقہ کے اجتماعات نے شورائیت کا صفایا کردیا ، اب مولانا ابراہیم صاحب دیولہ دامت برکاتہم اور شوری والوں نے اپنا وقار ومقام بحال کرنے کے لئے حضرات مفتیان کرام کو استعمال کیا ، اور دیگر دوسرے مفتیان کو مثلا : مفتی عبدالمالک ، مفتی عبدالقدوس ، مفتی زاہد عیسی ، اور یوٹیوبر فضیل ناصری جیسے صاحبان کو سوشیل میڈیا پر ڈالا ہواہے کہ ان کی آنکھیں ہر پلُ اور ہر لمحہ مولاناسعدصاحب کی باتوں پر ٹکی رہتی ہے : مولانا سعدصاحب کی دوگھنٹے کی پوری تقریر پیش نہیں کرتے بلکہ کاٹ چھاٹ کرالفاظ پیش کرتے ہوئے پروپگنڈہ کرتے رہتے ہیں : ان مفتیان کا اگلا نشانہ : دعوت وتبلیغ : کے کام کو بند کردینے کا فتوی جاری کرناہے :
◦ انگریزی میں جُملہ ہے : کُتے کو مارنا ہوتو پہلے اسے پاگل قرار دو ، پھر اسے ماردو ، لوگ یہی کہیں گے کہ پاگل مارا گیا جان چھوٹی :
◦ اسی انگریزی طرز پر یہ مفتیان نے مولاناسعد صاحب کے خلاف بیڑا اٹھایا ہوا ہے ۔ ان مفتیان کے بیانات پر غور کریں :
◦ ۱۔ دعوتی کام بہت فائدہ مند ہے ، مگر اس سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتو اس کام کو بندکر دینا ہی بہتر ہے ، اور حضرت تھانوی رحمۂ اللہ علیہ نے اپنے زمانے میں یہی فرمایاتھا : اور اس کی سند میں قران پاک کی آیت پڑھی جاتی ہے ، ( یایھالذین آمنوا علیکم انفسکم لایضر کم من ضل اذاھتدیتم ) یعنی اے ایمان والو! تم اپنے دین وایمان کی فکر کرلو یہی بس ہے ، یعنی اب تمہیں اوروں کے دین کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں !
◦ یہ بیان ان مفتیان کی اپنی آوازوں اور تشریحات میں موجود ہے یوٹیوب پر ، ( دعوتی کام کو بند کرنے کے فتوے کی تیاری شروع ہوچکی ہے ) کبھی بھی شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم اور ان کے شاگردوں کی طرف سے یہ فتویٰ صادر ہوسکتاہے :
◦ ہم ایسے ہی اپنی توانائی اور وقت ضائع نہیں کررہے ہیں ، امارتی دعوت وامیر عالم حضرت جی رابع کے خلاف سازشوں کا پردہ چاک کرنا اور دعوتی کام اور ساتھیوں اور مرکزنظام الدین کا تحفظ ہماری زندگی کامقصد ہے : باطل کے ہرہر داؤ پیچ پر ہماری نگاہ ہوتی ہے ۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ،
◦ ان سارے معترضین کا دعوتی کام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ! نہ مسجدوار جماعت کی ترتیب پر چلتے ہیں ، نہ شہر کے مرکز سے ناطہ ، نہ عالمی تبلیغی مرکزنظام الدین سے کوئی تعلق ، نہ ڈھائی گھنٹے ، نہ سہ روزہ ، نہ چلہ ، نہ تین چلے ، نہ آنیوالی جماعتوں کی نصرت ، نہ گئی ہوئی جماعتوں کے اقرباء کی کوئی خیر خبر رکھنے والے ، یعنی صرف تبلیغی کام کی تائید میں موقع محل دیکھ کر چند تائیدی بول کہنے کے عادی ہیں ۔
◦ اسی طرح چھوٹے چھوٹے مولوی نما بندے کہ جن کی روزی یوٹیوب سے چلتی ہے وہ سوشیل میڈیا پر گند پھیلاتے ہوئے ملیں گے ، جو نہ تو تبلیغ والے ہیں نہ فتوے دینے والے : بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ : کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
◦ فراڈ وجھوٹ میں ان کا کوئی ثانی نہیں : اپنی پوسٹ پر مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم جیسے اکابرین کی پکچر لگا کر ویڈیو بناتے ہیں ان بزرگوں کا کوئی بیان بھی اس ویڈیو میں نہیں ہوتا ،
◦ تبلیغی احباب ان فراڈی مولویوں ومفتیوں کو نہ سنیں نہ سوال کریں نہ ہی جواب دیں ، ہاں اگر یہ ہر اعتراض کاجواب تحریرا دیں وہ بھی اسنادات کے ساتھ تو پھر ان سے بات کرسکتے ہیں !
◦ اللہ تعالیٰ ہماری نکلی ہوئی جماعتوں کو قبول فرمائے ، اور انسانیت کی عمومی ہدایت کے فیصلے فرمائے !
◦ ( جاری)
◦ (محبوب )
◦ ( دائرۂ المعارف الدعوۂ والتبلیغ )
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Like👍 Share📨 and Comment💬
Subscribe YouTube Channel
SHUBHAAT KA IZALA: http://youtube.com/c/SHUBHAATKAIZALA
Follow the WhatsApp Channel
SHUBHAAT KA IZALA: https://whatsapp.com/channel/0029VaW7U2A2Jl8EXgvR373q
Follow On Instagram:
https://www.instagram.com/shubhaatkaizala
Like Us On Facebook:
https://www.facebook.com/SHUBHAATKAIZALA
Join Us On Whats App:
Follow this link to message me on WhatsApp: https://wa.me/918652365247
Join Us On Telegram:
http://Telegram.me/SHUBHAATKAIZALA
Email Us On Gmail Email Kijiye..
[email protected]
🇿🇦🇷🇺🇷 🇸🇺🇳🇪
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Dawati Kaam Our Us kaa Usloob k Mutaliq Hafiz Yasir Sb Bombay ki Dilkash Aawaaz main Da'aee Ilallaah Khair Molana Mehboob Sahab London D.B ki Likhi hue Anmol Qiston ki Playlist link par click Kijiye
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epufUcJonO1NzgmZLc2lo5ro
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
NIZAMUDDIN VS SHURA (DEBATE)
MAULANA AMEER SHAIKH Mutalliq Shura vs
AFTAB Siddiqui Mutalliq Nizamuddin most Important playlist Must be listen
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsD5v8sMUBxJD-pqFomrusc
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
SHUBHA'AT KA IZALA Par Ulema v Shuari Fitne k Mutaliq Aham Playlist Sune k liye link par click Kijiye
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epu3oKJj0hvp3QzQe75aUipz
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Exposed Aalami Shura
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9eptdC4SqOlA-VxTKmeiS9j1K
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Firqa e Shura par behtarin Wazahate
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsTLXGBOlKU91NW2_NKzLrw
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Shubha'at ka izala English Playlist link
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epvLLjZMFmKVUYAndmJ3jgBg
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
By *"SHUBHA'AT KA IZALA"*
#dawat #tabligh #tableeghi #jamat #ameer #amarat #hazratji #maulanasaadsahab #markaznizamuddin #southafrica #ijtama #aalmishura #molanaibrahimdewala #molanaahmedlaad #farooqbhai #aalmishura #firqa_shura #sultanshah #fuzailahmadnasiriofficial
#muftitaqiusmani #muftiisazahidqasmi
#maulanasajjadnomani #maulanailyasghuman #muftinawalurrahman #muftitariqmasood #molanatariqjameel
#motivation #muftiakhoon #muftiabulqasimnomani #molanaarshadmadni #markaz #nizamuddin
#molanakhalid #aitrazat #jawab #maulanamehmoodmadni
#molanamehbooblondon #hafizyasir #ilyasbhaijogeshwari
#ski #shubhaatkaizala
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️